اہم ترین خبریںپاکستان کی اہم خبریں

سندھ بھر میں آج رات 8بجے کے بعد سے کیا ہوگا؟؟؟ حکومت کابڑا فیصلہ

کورونا سے نمٹنے کے لئے حکومت سندھ نے سخت اقدامات کا فیصلہ کیا ہے۔

شیعیت نیوز: سندھ بھر میں آج رات 8بجے کے بعد سے کیا ہوگا؟؟؟ حکومت کابڑا فیصلہ ،سندھ میں کرفیو تو نہیںالبتہ کرفیو جیسا ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق صوبے میں آج سے رات آٹھ بجے کے بعد بلاضرورت گھر سے نکلنے پر دھر لیا جائے گا، کورونا سے نمٹنے کے لئے حکومت سندھ نے سخت اقدامات کا فیصلہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وقف املاک ایکٹ شریعت محمدی کے مسلمہ اصولوں کے خلاف ہے، وفاق المدارس الشیعہ پاکستان

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے آئی جی سندھ کو گاڑیوں میں بے وجہ گھومنے والوں کو روکنے کی ہدایت کردی۔ صرف اسپتال جانے یا ضروری نوعیت کے کاموں کے لئے گھر سے نکلنے والوں کو جانے دیا جائے گا۔ صوبے میں کاروبار صبح پانچ سے شام چھ بجے تک کھلے گا۔ مغرب کے بعد پارکس کی لائٹس بند ہوں گی۔

یہ بھی پڑھیں: فلسطینیوں کی تاریخی فتح کے مرکزی کردار اور اہم مددگار شہید قاسم سلیمانی کو سوشل میڈیا صارفین کا شاندار خراج تحسین

ادھر ضلع شرقی کراچی میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 21 فیصد، جنوبی میں 16 اور وسطی میں 10 فیصد ہوگئی۔ حیدرآباد میں کورونا کی شرح 11 فیصد، دادو میں 10 اور سکھر میں 8 فیصد ہوگئی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button