ایران نے حماس کو ایسی کیا چیز فراہم کردی جس سے اسرائیلیوں کے ہوش اڑ گئےہیں؟؟؟
شیعیت نیوز: یورپی یونین کے ایک سینئر عہدیدار نے دعویٰ کیا ہے کہ فلسطینی تنظیم ‘حماس’ نے ایران کی مدد سے طویل فاصلے تک مار کرنےوالے میزائل حاصل کرلیے ہیں۔ یورپی عہدیدار کا یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکی محکمہ خزانہ نے کہا ہے کہ وہ حماس کی مدد کرنے والے افراد اور اداروں پر پابندیاں عائدکرے گا۔
اتوار کو یورپی عہدیدار نے کہا کہ حماس کے پاس ایران کی مدد سے طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائل موجود ہیں۔ انھوں نے کہا کہ حماس تحریک نے کروڑوں ڈالر کی سرمایہ کاری بھی کررکھی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ایرانی ڈرون بڑے عجیب ہیں،امریکی سینٹ کام کے کمانڈر میک کینزی کا اعتراف
اس کے علاوہ مغربی ذرائع نے بتایا کہ حماس کو اس کے بہی خواہ اور ہمدرد افراد اور تنظیموں کی طرف سے یورپ سے بھی مالی مدد مل رہی ہے۔
خبر رساں دارے ‘رائیٹرز’ نے ایک ایرانی عہدیدار کے حوالے سے بتایا کہ تہران ہر ماہ حماس کو لاکھوں ڈالر فراہم کرتا ہے۔ اس بات پر زور دیا کہ ایران کے پاس اس خطے میں ایسے منصوبے ہیں جو حماس کی مالی اعانت کے لیے اپنی آمدنی کا ذریعہ ہیں۔
انہوں نے انکشاف کیا کہ حماس نے غزہ میں راکٹوں کی تیاری کے لیے 3 زیر زمین فیکٹریاں قائم کی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: نامور خطیب اہل بیتؑ علامہ فرقان حیدرعابدی اور انکے فرزندمحسن عابدی کیلئے دعائے صحت کی اپیل
یہ انکشافات ایک ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب 10 مئی سے 21 مئی تک مسلسل گیارہ روز اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی پر بمباری کی۔ بمباری میں 240 فلسطینی شہید اور 13 صہیونی ہلاک ہوئے ہیں۔ اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے غزہ کی پٹی میں حماس کے اسلحہ کے مراکز اور راکٹ تیار کرنےوالی فیکٹریوں کو نشانہ بنا کر انہیں تباہ کیا ہے۔
جبکہ حماس کے سیاسی شعبے کی جانب سے ان کے فوجی مراکز اور اسلحے کے دخائر پر کسی بھی قسم کے اسرائیلی حملے یا نقصانات کی کوئی تصدیق نہیں کی گئی ۔







