اہم ترین خبریںمقبوضہ فلسطین

معرکہ القدس تحریک آزادی فلسطین کا اہم سنگ میل ثابت ہوگا، خالد مشعل

شیعیت نیوز: اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے بیرون ملک سیاسی امور کےانچارچ خالد مشعل نے کہا ہے کہ حال ہی میں اسرائیلی دشمن کے خلاف لڑی جانے والی فلسطینی جنگ معرکہ القدس تحریک آزادی فلسطین کے حوالے سے اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔

رپورٹ کے مطابق ایک ٹی وی انٹرویو میں خالد مشعل نے کہا کہ معرکہ القدس فلسطینی قوم کی تاریخ میں فیصلہ کن موڑ ثابت ہوگا کیونکہ اس معرے میں قابض دشمن کی فلسطینی قوم پر ھیبت اور خوف طاری کرنے کی حکمت عملی بری طرح ناکام رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ فلسطینی مزاحمت کا پیغام واضح ہے، دشمن نے مزاحمت کا پیغام سمجھ لیا ہوگا۔ نیتن یاھو صیہونی ریاست کی مکروہ صورت کو بہتر بنانے کی کوشش میں ناکامی کے بعد جنگ بندی پرمجبور ہوئے ہیں۔

خالد مشعل نے کہا کہ فلسطینی قوم معرکہ القدس میں فتح مند رہی ہے۔ اگرچہ قابض دشمن نے دنیا کو یہ باور کرانے کی کوشش کی ہے جنگ میں اسے فتح حاصل ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : اسرائیل نے غزہ کو تباہ کردیا مگرحماس کے راکٹ نہیں روک سکا، اسرائیلی جنرل یتزحاک

دوسری جانب جہاد اسلامی کی عسکری ونگ سرایا القدس نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ اسرائیل کے خلاف جہاد اور جدوجہد کا سلسلہ جاری رہے گا۔

فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سرایا القدس نے اپنے اس بیان میں کہا ہے کہ غاصب صیہونی حکومت کے خلاف ہماری جدوجہد جاری ہے اور اسرائیل کی قبضہ گری کے خاتمے کیلئے جہاد اور استقامت بہترین راستہ ہے۔

سرایا القدس نے سیف القدس کی جنگ میں ملنے والی کامیابی کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ سیف القدس کی جنگ، مسجد الاقصی اور الشیخ جراح علاقے میں غاصب اسرائیل کی جارحیت کو روکنے کیلئے تھی اور اس جنگ میں صیہونیوں کو زبردست شکست ہوئی اور استقامتی محاذ کو کامیابی نصیب ہوئی۔

واضح رہے کہ غزہ پر قدس کی غاصب اور جابر صیہونی حکومت کی 11 روزہ جارحیت کے نتیجے میں 243 فلسطینی شہید ہوئے کہ جن میں 69 بچے اور 39 خواتین بھی شامل ہیں جبکہ ایک ہزار 910 افراد زخمی ہوئے اور عمارتوں کو کافی نقصان پہنچا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button