مسجد اقصیٰ پر دھاوے غزہ کی شکست چھپانے کی اسرائیلی کوشش ہے، عکرمہ صبری

شیعیت نیوز: مسجد اقصیٰ کے امام وخطیب الشیخ عکرمہ صبری نےکہا ہے کہ مسجد اقصیٰ پر یہودی آباد کاروں کو دھاوے کی اجازت دے کر اسرائیل غزہ کی پٹی پر شکست کو چھپانے اور شکست کو فتح میں بدلنے کی ناکام کوشش کر رہا ہے۔
الشیخ صبری کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج کی طرف سے غزہ کی پٹی پر دھاووں کی اجازت دینا اور یہودی آباد کاروں کو فول پروف سیکیورٹی مہیا کرنا غزہ کی پٹی غزہ کی جنگ میں شکست کو چھپانے کی کوشش ہے۔
الشیخ عکرمہ نے یہودی آباد کاروں کے دھاوؤں سے کے نتائج کی ذمہ داری اسرائیل پرعایدکی ہے۔
الشیخ صبری کا کہنا تھا کہ یہودی آبادکاروں کے اتوارمسجد اقصیٰ پر دھاوے مذہبی دہشت گردی ہے۔
خیال رہے کہ کل اتوار کو یہودی آباد کاروں کی بڑی تعداد نے قبلہ اول میں مراکشی دروازے سے گھس کر مقدس مقام کی بے حرمتی کی۔ یہودی آباد کاروں کے دھاوؤں کا یہ سلسلہ تین ہفتوں کے وقفے کے بعد دوبارہ شروع ہوا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : اسرائیلی شدت پسند لیڈر لائبرمین کی غزہ پٹی میں شرمناک شکست کا اعتراف
دوسری جانب فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں خان یونس کے مقام پر 10 روز قبل ایک سرنگ پر اسرائیلی فوج کی بمباری میں شہید ہونے والے 9 مجاہدین کے جسد خاکی گذشتہ روز ملنے کے نیچے سے نکال لیے گئے ہیں جس کے بعد انہیں سپرد خاک کردیا گیا۔
فلسطینی وزارت صحت کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ شہری دفاع کے عملے نے خان یونس میں ایک سرنگ میںشہید ہونے والے9 مجاہدین کی لاشیں نکالی لی گئی ہیں۔
خیال رہے کہ اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے عسکری ونگ عزالدین القسام بریگیڈ کے9 مجاہدین 10 روز قبل شہید ہوگئے تھے۔ یہ مجاہدین قابض فوج کے خلاف جوابی حملے کی تیاری کررہے تھے۔
ادھر ملبے کے نیچے سے 3 سالہ مریم محمد عودہ التلبانی کا جسد خاکی تل الھویٰ کے مقام پر مکان کے ملبے سے نکالا گیا ہے۔
خیال رہےکہ غزہ کی پٹی پر اسرائیلی فوج کی وحشیانہ بمباری کے نتیجے میں 11 دنوں میں 243 فلسطینی شہید ہوئے ہیں۔ شہدا میں 66 بچے، 39 خواتین، 17 بزرگ شہری شامل ہیں۔ اسرائیلی بمباری میں 1910 شہری زخمی ہوئے ہیں۔