دنیا

امریکی پولیس افسران کے تشدد سے ایک اور سیاہ فام جاں بحق

شیعیت نیوز: امریکی ریاست ٹینسی کی جیل میں، پولیس افسران کے تشدد اور دم گھٹ جانے کے باعث ایک قیدی کی موت ہوگئی۔ دوسری طرف امریکہ میں کورونا سے مرنے والوں کی تعداد پانچ لاکھ نوے ہزار کے قریب پہنچ گئی ہے۔

اسپوتنک نیوز کے مطابق ، واقعے کی فلم منظر عام پر آنے کے بعد امریکہ کے مختلف شہروں میں پولیس کے نسل پرستانہ رویئے کے خلاف شدید غم و غصے کا اظہار کیا جا رہا ہے اور مظاہرین پولیس قوانین اور ٹریننگ کے طریقہ کار میں تبدیلی کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

واقعے سے متعلق فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سات پولیس افسران ویلیم جنیٹ نامی قیدی کو زمین لٹا کر اسے دبائے بیٹھے ہیں اور وہ مدد کے لیے چلا رہا ہے۔ مذکورہ قیدی کی بیٹی نے ریاست ٹینی کی عدالت میں بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ میرے والد کو پولیس افسران نے قتل کیا ہے۔

پوسٹ مارٹم رپورٹ میں بھی انتہائی شدید جسمانی دباؤ، دم گھٹنے اور شدید ڈرگ پائزننگ کو مذکورہ قیدی کی موت کی وجہ قرار دیا گیا ہے۔

دوسری جانب ساڑھے چھے سو سے زائد اموات کے بعد امریکہ میں کورونا سے مرنے والوں کی تعداد پانچ لاکھ نوے ہزار کے قریب پہنچ گئی ہے۔

امریکہ میں کورونا کے سرکاری اعداد و شمار جاری کرنے والے ادارے جان ہاپکنز یونیورسٹی نے بتایا ہے کہ پچھلے چوبیس گھنٹے کے دوران مزید چھے سو چوہتر افراد جان کی بازی ہار گئے جس کے بعد ملک میں کورونا سے مرنے والوں کی تعداد پانچ لاکھ نواسی ہزار ہو گئی ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پچھلے چوبیس گھنٹے کے دوران ستائیس ہزار چار سو سے زائد امریکی کورونا میں مبتلا ہوئے ہیں اور اس طرح اس وائرس میں مبتلا مریضوں کی تعداد تین کروڑ اڑتیس لاکھ چوراسی ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔

دوسری جانب ورلڈومیٹر ویب سائٹ کے مطابق امریکہ میں کورونا سے مرنے والوں کی تعداد چھے لاکھ سے زیادہ ہو گئی ہے۔

درایں اثنا امریکی ادارے کووڈ یو ایس اے نے پیشگوئی کی ہے کہ آئندہ ایک ماہ کے دوران ملک میں کورونا کے مریضوں کی تعداد تین کروڑ پچاس لاکھ کے قریب اور مرنے والوں کی تعداد چھے لاکھ اڑتیس ہزار سے تجاوز کر جائے گی۔ اس سے پہلے وبائی امراض کے امریکی ادارے کے سربراہ اینتھونی فاوچی نے کہا تھا کہ متعلقہ حکام کرونا سے ہونے والی اموات کے حقیقی اعداد و شمار جاری نہیں کر رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button