اہم ترین خبریںمشرق وسطی

ترک خاتون اپوزیشن لیڈر نے ترک صدر طیب اردوگان کی منافقت کا پردہ چاک کردیا

ہماری اسرائیل کے ساتھ تجارت آج بھی جاری ہے جو 6 ملین ڈالرز تک پہنچ گئی ہے شرم کی بات ہے کہ ہم اپنی تجارت روکنے پر آمادہ نہیں۔

شیعیت نیوز: ترک حزب اختلاف کی خاتون لیڈر مرال اکشنرنے اجلاس کے دوران خطاب میں ترک صدر رجب طیب اردوگان کی منافقت کا پردہ چاک کر دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ کیا ہم نے خالی باتوں کے علاوہ اس وقت تک فلسطین کیلئے کچھ کیا؟؟ ہماری یہ خالی باتیں ہیں ۔ ہماری اسرائیل کے ساتھ تجارت آج بھی جاری ہے جو 6 ملین ڈالرز تک پہنچ گئی ہے شرم کی بات ہے کہ ہم اپنی تجارت روکنے پر آمادہ نہیں۔

یہ بھی پڑھیں:فلسطین فتح یاب ہے،غاصب اسرائیل مقاومت اسلامی کے آگے ڈھیر، جنگ بندی کا اعلان کردیا

انہوں نے مزید کہا کہ ہم ترکی میں قائم راڈار کے ذریعے اسرائیل کی حفاظت کر رہے ہیں اور ایران کے اسرائیل پر حملوں کو ناکام بنانے کیلئے جاسوسی کر رہے ہیں اس سے بڑی شرمندگی اور منافقت مزید کیا ہو سکتی ہے۔

انہوں نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے طیب اردگان سے مطالبہ کیا کہ ترکی فی الفور اسرائیل سے اپنی تجارت اور ترکی نیٹو راڈار کے ذریعے اسرائیل کا ڈیفنس روکے اور ایران کے اسرائیل پر حملوں کی جاسوسی کر کے اسرائیل کو محفوظ کرنے سے باز رہے۔

یہ بھی پڑھیں:مسلم امہ کا اتحاد، اسرائیلی مظالم کی حمایت پر فیس بک کے بانی کو نانی یاد کروادی

واضح رہے کہ ایک جانب ترک صدر فلسطینیوں اور قبلہ اول کی پر اسرائیلی جارحیت کی کھلے عام مذمت کرتے نہیں تھکتے اور دوسری جانب غاصب صہیونی ریاست اسرائیل کے ساتھ اپنے دفاعی، تجارتی اور سفارتی تعلقات کو بھی کسی صورت منقطع کرنے کوتیار نہیں، ان کی اس منافقانہ سیاسی پالیسی کےخلاف آواز حق بلند کرکے ترک اپوزیشن خاتون لیڈر نے واقعاً دل جگرے کا کام کیا ہے ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button