اہم ترین خبریںپاکستان

ایم ڈبلیوایم کی مسلم لیگ فنکشنل سے ضمنی انتخاب PS-70ماتلی میں حمایت کی اپیل

ایم ڈبلیوایم رہنما علامہ باقر زیدی نےپی ایم ایل(ف) کی قیادت سے مجلس وحدت مسلمین کے امیدواراسدعباس لغاری کی حمایت کے لئے درخواست کی ۔

شیعیت نیوز: مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ کے سیکرٹری جنرل علامہ سید باقر عباس زیدی نےپاکستان مسلم لیگ (ف) کے جنرل سیکرٹری سردار عبد الرحیم سے ملاقات کی ،اس ملاقات میں بدین پی ایس 70 میں جمعرات 20 مئی کو ہونے والے ضمنی انتخابات کے عنوان سے اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: اسرائیلی جارحیت کےخلاف علامہ ساجد علی نقوی نے بھی 21مئی بروز جمعہ ملک گیر یوم احتجاج کا اعلان کردیا

ایم ڈبلیوایم رہنما علامہ باقر زیدی نےپی ایم ایل(ف) کی قیادت سے مجلس وحدت مسلمین کے امیدواراسدعباس لغاری کی حمایت کے لئے درخواست کی ۔

سردار رحیم نے پارٹی قیادت سے مشاورت کے بعد مثبت جواب دینے کا اظہارکیا۔ اس موقع پر ملکی مفاد اور عوامی فلاح و بہبود کے لئے دونوں رہنماؤں کے درمیان مستقبل میں باہمی تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button