اہم ترین خبریںپاکستان

اسرائیلی جارحیت کےخلاف علامہ ساجد علی نقوی نے بھی 21مئی بروز جمعہ ملک گیر یوم احتجاج کا اعلان کردیا

اس سےقبل مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے بھی قوم سے 21 مئی بروز جمعہ ملک بھرمیں یوم یکجہتی مظلومین فلسطین منانے کی اپیل کررکھی ہے۔

شیعیت نیوز: اسرائیلی جارحیت کےخلاف علامہ ساجد علی نقوی نے بھی 21مئی بروز جمعہ ملک گیر یوم احتجاج کا اعلان کردیا۔شیعہ علماءکونسل پاکستان نے علامہ سید ساجد علی نقوی کی اپیل پر غاصب و ظالم اسرائیل کی جانب سے فلسطینی بے گناہ بچوں ،عورتوں ،بزرگوں، نوجوان شہریوں کے قتل عام، نسل کشی ،بے پناہ مظالم اورتباہی و بربادی کےخلاف 21مئی2021ءبروز جمعہ المبارک کو ملک گیر یومِ احتجاج منانے کا اعلان کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: غزہ پر اسرائیلی جارحیت، پاکستان اور ایران کی اعلیٰ حکومتی شخصیات کے درمیان اہم ٹیلیفونک رابطہ

شیعہ علماءکونسل کی جانب سے میڈیا کو جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بعد ازنمازجمعہ ملک گیر احتجاج میں شریک ہوکر مظلومین و مستضعفین سے اظہار یکجہتی کر کے بیداری کا ثبوت دیں۔واضح رہے کہ اس سےقبل مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے بھی قوم سے 21 مئی بروز جمعہ ملک بھرمیں یوم یکجہتی مظلومین فلسطین منانے کی اپیل کررکھی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button