ایران

غزہ کے عوام کے لئے ایرانی ریڈ کریسنٹ کمیٹی کی امداد

شیعیت نیوز: ایران کی ریڈ کریسنٹ کمیٹی کے سربراہ نے اعلان کیا ہے کہ مقبوضہ فلسطین اور غزہ میں نیا بحران شروع ہونے کے فورا بعد سے ہی ایران کی ریڈ کریسنٹ کمیٹی عام شہریوں کی مدد کر رہی ہے۔

محمد حسن قوسیان مقدس نے منگل کے روز غزہ پٹی کے حالیہ بحران پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران کی ریڈ کریسنٹ کمیٹی نے مقبوضہ فلسطین اور غزہ پٹی میں رونما ہونے والے نئے بحران کے ابتدا ہی میں سویلین اور نہتے عوام کی حمایت پر اپنی سرگرمیوں کا آغاز کیا ہے۔

ایران کی ہلال احمر کمیٹی کے سربراہ محمد حسن قوسیان مقدم نےکہا کہ گزشتہ روز کے دوران بین الاقوامی فیڈریشن آف ریڈ کراس اور ریڈ کریسنٹ سوسائٹی کے گورننگ باڈی کے اجلاس جس میں مختلف ممالک کی قومی برادریوں نے شرکت کی تھی؛ غزہ کا مسئلہ اٹھایا گیا اور فلسطینی ریڈ کریسنٹ سوسائٹی نے فیڈریشن کی ویب سائٹ پر بین الاقوامی امداد کا اعلان کرتے ہوئے مدد کی طلب کی۔

یہ بھی پڑھیں : امریکہ کا اسرائیل کے ہاتھ گائیڈڈ میزائلوں کی فروخت چونکا دینے والا فعل ہے، الہان عمر

ایران کی ہلال احمر کمیٹی کے سربراہ نے کہا کہ پوری دنیا کی ریڈکراس کمیٹیوں کے درمیان رابطے ہوتے رہتے ہیں اور جب کسی قدرتی سانحے کے باعث کسی ملک کو نقصان پہنچتا ہے یا کوئی ملک قومی و عالمی مخاصمت کا شکار ہوتا ہے تو دوسری ریڈکراس کمیٹیاں اپنی توانائی کے مطابق مدد کرتی ہیں ۔

انھوں نے کہا کہ غزہ کے موجودہ حالات میں صیہونی حکومت کی فوجی جارحیتوں کے باعث عام شہری زخمی ہوئے ہیں اور اسی بنا پر فلسطین کی ہلال احمر کمیٹی نے مدد کی اپیل کرتے ہوئے سیروم ، ایمرجنسی دواؤں ، میڈیکل ساز و سامان اور ایمبولینس کی درخواست کی ہے ۔

انھوں نے کہا کہ منگل کے اجلاس میں ایران کی ریڈ کریسنٹ کمیٹی نے غزہ کے لئے امدادی سامان بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button