اہم ترین خبریںمقبوضہ فلسطین

10روز سےجاری اسرائیلی بمباری، اب تک کتنے فلسطینی بےگھر ہوئے؟؟؟؟

ایک ٹویٹ میں بتایا گیا ہے کہ غزہ کی پٹی میں 42،000 سے زائد فلسطینی مکمل طور پر پر بے گھر ہوگئے ہیں کیونکہ وہ اسرائیلی فضائی حملوں سے سہم جاتے ہیں اور یو این آر ڈبلیو اے اسکولوں اور دیگر جگہوں میں پناہ لیتے ہیں۔

شیعیت نیوز: فلسطینی مسلمانوں پر اسرائیلی بربریت کا سلسلہ جاری ہے، عالمی دنیا کی جانب سے جنگ بندی کی اپیل کی جا رہی ہے لیکن اسرائیلی باز نہیں آ رہا، گذشتہ 10 روز سے فلسطین پر جاری اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں اب تک ہزاروں شہری بےگھر ہوچکے ہیں، ،اسرائیلی حملوں میں ایک سو سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں، اسرائیلی حملوں کے بعد بے گھر ہونے والے فلسطینیوں کے پاس کہیں رہنے کو جگہ نہیں۔

اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے نے ایک رپورٹ ٹویٹر پر شیئر کی ہے، اس رپورٹ کے مطابق اسرائیل کے حملوں کے بعد سے اب تک تقریبا 42 ہزار سے زائد فلسطینی بے گھر ہو چکے ہیں، اسرائیل جب چاہے فلسطینیوں پر حملہ کر دیتا ہے اور دنیا مذمت کرتی رہتی ہے لیکن اسرائیل پر اس مذمت کا کوئی اثر نہیں ہوتا،

یہ بھی پڑھیں: فلسطین پر اسرائیلی جارحیت کے خلاف پاکستان کی سیاسی قیادت کا اہم اقدام

اقوام متحدہ کی مہاجر ایجنسی (UN refugee agency) کی ایک رپورٹ کے مطابق اسرائیل کی طرف سے غزہ پر سنہ 2007 سے اب تک مسلسل بمباری ہورہی ہے۔ یہاں تک کے اسرائیل نے پورے غزہ کو اپنے حصار میں لے رکھا ہے۔ مذکورہ رپورٹ کے مطابق غزہ پر فضائی بری اور بحری طور سے اسرائیل نے ناکہ بندی کر رکھی ہے۔ اس نے اب تک 42,000 فلسطینیوں اور غزہ کے حقیقی مقامی باشندوں کو بے گھر کردیا ہے

ایک ٹویٹ میں بتایا گیا ہے کہ غزہ کی پٹی میں 42،000 سے زائد فلسطینی مکمل طور پر پر بے گھر ہوگئے ہیں کیونکہ وہ اسرائیلی فضائی حملوں سے سہم جاتے ہیں اور یو این آر ڈبلیو اے اسکولوں اور دیگر جگہوں میں پناہ لیتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button