اہم ترین خبریںمقبوضہ فلسطین

اسرائیلی حملوں میں 218 فلسطینی شہید اور 1200 سے زائد زخمی

شیعیت نیوز: اسرائیلی حملوں میں 218 فلسطینی شہید اور 1200 سے زائد زخمی ہوئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی حملوں میں شہید افراد کی تعداد 218 ہو گئی اور 1200 سے زائد افراد زخمی ہیں۔

غزہ کی پٹی پر آج صبح اسرائیلی طیاروں نے ایک بارپھر شدید بمباری کی۔ بتایا جاتا ہے کہ اسرائیلی حملوں میں شہید افراد کی تعداد 218 ہو گئی اور 1200 سے زائد افراد زخمی ہیں۔

اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہےکہ لڑاکا طیاروں نے غزہ میں اہداف کو نشانہ بنایا۔

عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ اسرائیلی طیاروں نےکم از کم 70 حملے کیے، اسرائیلی میزائل انتہائی گنجان آباد ساحلی علاقے میں گرے۔

یہ بھی پڑھیں : غزہ جنگ میں اب تک حماس کا پلڑا بھاری ہے، اسرائیلی اخبار

دوسری جانب اسرائیلی فوج نے فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی پر جاری فوجی کارروائی کے دوران کل اتوار کو شاہراہ الوحدہ پر موجود فلسطینیوں کی رہائشی کالونی کو تباہ کن بموں سے نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 42 فلسطینی شہید اور 50 سے زائد زخمی ہوگئے۔ درجنوں فلسطینی ملبے تلے دبے ہوئے ہیں اور انہیں زندہ نکالنے کی کوشش جاری ہیں۔

فلسطینی وزارت صحت کے مطابق شاہراہ الوحدہ پر اسرائیلی فوج نے کئی مکانات پربمباری کی جس کے نتیجے میں 8 بچوں اور 12 خواتین سمیت 33 فلسطینی شہید اور 50 سے زائد زخمی ہوگئے۔ درجنوں افراد لاپتا ہیں جو ممکنہ طور پر ملبے تلے دب چکےہیں۔

یہ بھی پڑھیں : آئی ایس او کے تحت یوم مردہ باد امریکا ونامنظور اسرائیل ریلی کا انعقاد ، شیعہ سنی علماء، سیاسی وتاجرشخصیات کی شرکت

دریں اثنا فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی پر گذشتہ روز اسرائیلی فوج کی وحشیانہ بمباری کے نتیجے میں اجتماعی طور پر شہید ہونے والے 21 فلسطینی شہداء کی اجتماعی تدفین کی گئی۔

رپورٹ کے مطابق ان فلسطینیوں کو غزہ میں ’’شاہراہ الوحدہ‘‘ کے قریب وحشیانہ بمباری کے دوران شہید کیا گیا تھا۔

شہید ہونے والے فلسطینیوں میں زیادہ تر’’الکولک‘‘ خاندان کے فلسطینی تھے جن کے جسد خاکی غزہ کے الشفا میڈیکل کمپلیکس سے وسطی غزہ میں مسجد العمری سے ملحقہ قبرستان منتقل کیا گیا۔

نماز جنازہ میں ہزاروں فلسطینیوں نے شرکت کی۔ فلسطینی شہری جنازوں کے جلوس کے ساتھ شاہراہ عمرالمختار سے گذرے۔ شرکاء مشتعل اور سخت غصے میں تھے اور دشمن ملک کے خلاف انتقام انتقام کے نعرے لگا رہے تھے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button