اہم ترین خبریںمقبوضہ فلسطین

نہتے فلسطینی مسلمانوں پر اسرائیلی مسلسل وحشیانہ بمباری کا چھٹا روز، 139 شہید 950 زخمی

عرب چینل الجزیرہ کے مطابق فلسطینی شہری دفاع نے اعلان کیا ہے کہ شہید ہونے والے فلسطینی شہریوں میں 39 بچے اور 22 خواتین بھی شامل ہیں جبکہ زخمی ہونے والے شہریوں کی تعداد بڑھ کر 950 ہو گئی ہے۔

شیعیت نیوز: قابض اسرائیلی افواج کی جانب سے قبلہ اول اور نہتے فلسطینی عوام پر وحشیانہ بمباری تسلسل کے ساتھ جاری ہے ۔ فلسطینی شہری دفاع کے مطابق نہتے فلسطینی شہریوں کے خلاف غاصب صیہونی رژیم کے گذشتہ 6 دنوں کے حملوں میں کل 139 شہری شہید ہوئے ہیں۔

عرب چینل الجزیرہ کے مطابق فلسطینی شہری دفاع نے اعلان کیا ہے کہ شہید ہونے والے فلسطینی شہریوں میں 39 بچے اور 22 خواتین بھی شامل ہیں جبکہ زخمی ہونے والے شہریوں کی تعداد بڑھ کر 950 ہو گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ملی یکجہتی کونسل پاکستان کی جانب سے کل ملک بھرمیں یوم یکجہتی فلسطین منانے کا اعلان

واضح رہے کہ آج صبح غاصب صیہونی رژیم نے الشاطی فلسطینی کیمپ میں واقع "ابوحطب” نامی عام شہری سے متعلق ایک عمارت کو بغیر کسی قبلی انتباہ کے وحشیانہ بمباری کا نشانہ بنا دیا تھا جس کے باعث اس میں موجود 2 خواتین اور 5 بچے موقع پر ہی شہید ہو گئے تھے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button