اہم ترین خبریںپاکستان

پنجاب پولیس کا متعصبانہ اقدام ،ایم ڈبلیوایم ضلع چنیوٹ کے ایک اور اہم رہنما کوگرفتار کرلیا گیا

اسی جرم کی پاداش میں چند دن قبل مجلس وحدت مسلمین چنیوٹ کے ضلعی سیکرٹری سیاسیات سید عاشق حسین بخاری کو ایک ناجائز مقدمے میں غیر منصفانہ طور پر سیشن کورٹ فیصل آباد سے گرفتار کرکے پابند سلاسل کیا گیا تھا۔

شیعیت نیوز: پنجاب پولیس کے متعصبانہ اقدامات کا تسلسل جاری، ایم ڈبلیوایم ضلع چنیوٹ کے ایک اور اہم رہنما کوبلاجواز طور پر گرفتار کرلیا گیا۔ ضلعی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین چنیوٹ سید اخلاق الحسن بخاری کو چنیوٹ ڈی پی او دفتر سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔

یاد رہے چنیوٹ پولیس انتظامیہ ایک عرصے سے عزاداران سید الشہداء کے خلاف انتقامی کارروائیوں میں مصروف عمل ہے جس کے مقابلے میں مجلس وحدت مسلمین کے مسوولین اور کارکنان بھرپور قانونی اور سیاسی جدوجہد کررہے تھے تاکہ خود سر پولیس انتظامیہ کے مقابلے میں عزاداروں کے قانونی حقوق کا تحفظ ممکن بنایا جاسکے۔

یہ بھی پڑھیں: عید کے موقع پرضرورت مند احباب اور اس پسماندہ طبقہ کو نظر انداز نہ کیا جائے جو آپ کی مدد کے بغیر عید کی خوشیوں میں شریک نہیں ہو سکتے، علامہ راجہ ناصرعباس جعفری

چنیوٹ کی پولیس انتطامیہ نے اس بات کا بھی خیال نہیں کیا کہ کل عید کا دن ہے ، اخلاق الحسن بخاری کے گھر والے ان کی بیوی بچوں پر ان کی گرفتاری کی خبر کیا قیامت بن کر گرے گی، واضح رہے کہ اسی جرم کی پاداش میں چند روز قبل مجلس وحدت مسلمین چنیوٹ کے ضلعی سیکرٹری سیاسیات سید عاشق حسین بخاری کو بھی ایک ناجائز مقدمے میں غیر منصفانہ طور پر سیشن کورٹ فیصل آباد سے گرفتار کرکے پابند سلاسل کیا گیا تھا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button