اہم ترین خبریںپاکستان

ادارہ شیعیت نیوز نیٹ ورک کی جانب سے عالم اسلام کو عید سعید الفطر مبارک

شیعہ سنی علماء پر مشتمل مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا عبد الخبیر آزاد نے مختلف مقامات سے موصولہ شہادتوں کی بنیاد پر رات 11بج کر 30 منٹ پر پریس کانفرنس کے دوران رویت ہلال کا اعلان کیا۔

شیعیت نیوز: یکم شوال المکرم 1442 ہجری کا چاند نظر آگیاہے ، آج 13 مئی 2021 بروز جمعرات ملک بھرمیں عید سعید الفطر منائی جائے گی ،عید الفطر کا چاند نظر آنے کا اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان کے چیئرمین مولانا عبد الخبیر آزاد نے اسلام آباد میں منعقدہ اجلاس کے بعد پریس کانفرنس میں کیا گیا، ادارہ شیعیت نیوز نیٹ ورک اپنے تمام قارئین کو اس پر مسرت موقع پر ہدیہ تبریک و تہنیت پیش کرتا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان نے رات گئے ملک میں یکم شوال المکرم 1442 ہجری کا نظر آجانے کا اعلان کردیا۔ شیعہ سنی علماء پر مشتمل مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا عبد الخبیر آزاد نے مختلف مقامات سے موصولہ شہادتوں کی بنیاد پر رات 11بج کر 30 منٹ پر پریس کانفرنس کے دوران رویت ہلال کا اعلان کیا۔

یہ بھی پڑھیں: عید کے موقع پرضرورت مند احباب اور اس پسماندہ طبقہ کو نظر انداز نہ کیا جائے جو آپ کی مدد کے بغیر عید کی خوشیوں میں شریک نہیں ہو سکتے، علامہ راجہ ناصرعباس جعفری

ادارہ شیعیت نیوز نیٹ ورک عید سعید الفطر کے پرمسرت موقع پر تمام عالم اسلام کو مبارک باد پیش کرتاہے ، ہم بارگاہ خدا وندی میں فلسطین ، کشمیر، یمن و دنیا بھر کے مظلوم عوام کی فتح و نصرت جبکہ عالمی کررونا وباء کے جلد از جلد خاتمے کیلئےدعا گوہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button