اہم ترین خبریںعراق

فلسطینیوں کے حقوق کے اعادے کیلئے ان کی مدد و حمایت کریں، آیت اللہ علی سیستانی

شیعیت نیوز: آیت اللہ سید علی سیستانی کے دفتر نے فلسطین میں جاری جھڑپوں کے تعلق سے آج ایک باضابطہ بیان جاری کیا ہے۔

فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق آیت سیستانی کی آفیشل ویب سائٹ پر جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ مرجعیت دینی ایک بار پھر فلسطین کی سربلند قوم کو غاصبوں کے مقابلے میں ان کی جراتمندانہ استقامت پر اپنی بھرپور حمایت کا یقین دلاتی ہے۔

بیان میں کہا گیا ہےکہ غاصب صیہونی فلسطین کے مذید علاقوں پر قبضہ جمانے کی کوشش کررہے ہیں اور فلسطینیوں کو قدس سے بے دخل کرنے کے درپے ہیں۔

آیت اللہ سید علی سیستانی کے بیان میں مذید آیا ہے کہ مرجعیت دینی دنیا کی تمام حریت پسند اقوام کو دعوت دیتی ہے کہ فلسطینیوں کے حقوق کے اعادے کیلئے ان کی مدد و حمایت کریں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ مسجد الاقصی اور دیگر مقبوضہ علاقوں میں جو شدید جھڑپیں ہوئی ہیں، بےشک غاصبوں اور جارحین کے مقابلے میں فلسطینیوں کی استقامت اور پائیداری کا مظہر ہیں اور اس سے واضح ہوتا ہے کہ ملت فلسطین اپنے غصب شدہ سرزمیںوں کے تعلق سے گھٹنے ٹیکنے والی نہیں ہے چاہے اسے اس راہ میں کتنی ہی قربانی دینی پڑے۔

بیان کے آخر میں فلسطینيوں کی فتح و کامرانی کی دعا کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : صیہونیوں کے مقابلے میں فلسطینی استقامتی محاذ کی ہرممکنہ مدد کے لئے تیار ہیں، انصاراللہ

دوسری جانب عراق کے صوبے الانبار میں امریکہ کے باوردی دہشت گردوں کے کاروان پر حملہ ہوا ہے۔

فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق پیر کی شام صوبہ الانبار میں ایک امریکی مسلح کاروان کے راستے میں بارودی سرنگ کا دھماکہ ہوا تاہم اس حملے میں ہونے والے جانی یا مالی نقصان کے بارے میں کسی قسم کی کوئی رپورٹ جاری نہیں کی گئی ہے۔

ابھی تک اس حملے کی ذمہ داری بھی کسی فرد یا گروہ نے قبول نہیں کی ہے۔

حالیہ چند ماہ کے دوران امریکہ کے مسلح کاروانوں پر اس طرح کے حملے ہوتے رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button