اہم ترین خبریںیمن

صیہونیوں کے مقابلے میں فلسطینی استقامتی محاذ کی ہرممکنہ مدد کے لئے تیار ہیں، انصاراللہ

شیعیت نیوز: یمن کی عوامی تحریک انصاراللہ نے کہا ہے کہ صیہونیوں کے مقابلے میں فلسطینی استقامتی محاذ کی ہرممکنہ مدد کے لئے تیار ہیں۔

فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یمن کی عوامی تحریک انصاراللہ کے سیکریٹری جنرل سید عبدالمالک الحوثی نے فلسطین اور استقامت محاذ کے ساتھ صنعا کی مکمل ہماھنگی پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ یمنی فلسطینیوں کی مدد کے لئے بھرپور آمادگی رکھتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : عرب لیگ کا ہنگامی اجلاس مصلحت اندیشی کا شکار

سید عبدالمالک الحوثی نے پرزور لفظوں میں کہا ہے کہ تحریک انصاراللہ فلسطینی استقامتی محاذ کی مدد کرنے کیلئے مکمل طور پر آمادہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم مسجد الاقصی اور شیخ جراح محلے میں صیہونی دشمن کے حملوں پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں اور صیہونیوں کے مقابلے میں فلسطینیوں کی استقامت و پائیداری کو سراہتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : اسرائیل نے نہتے فلسطینیوں پر مظالم کی انتہاء کردی ہے، علامہ ساجد علی نقوی

عبدالمالک الحوثی نے کہا ملت یمن ، فلسطینی قوم اور استقامت محاذ کی حمایت پر مکمل یقین رکھتی ہے اور ہم استقامتی محاذ سے وابستہ گروہوں سے تعلق رکھنے والے اپنے فلسطینی بھائيوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔

انصاراللہ کے سیکریٹری جنرل نے کہا کہ ہم اپنی غیور اور ہردلعزیز قوم کو دعوت دیتے ہیں کہ وہ فلسطینی بھائيوں کے مدد کے اپنی مالی امداد کی جمع آوری کا کام شروع کریں، ہم صنعا میں موجود فلسطینی استقامتی محاذ کے نمائندوں تک مالی امداد پہنچانے کے لئے ضروری ہماھنگی کريں گے۔

یہ بھی پڑھیں : حماس نے 5 منٹ میں عسقلان شہر پر 137 راکٹ داغ کر دشمن کو حیران کردیا

سید عبدالمالک الحوثی نے کہا کہ ہم فلسطین کے تعلق سے ہرقسم کی مکمنہ صورتحال سے نمٹنے کے لئے مکمل طور سے آمادہ ہیں، اور ہم سے جوکچھ بھی ہوسکا ہم انجام دینے کے لئے تیار ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button