اہم ترین خبریںیمن

یمنی افواج کا سعودی عرب کے ابہا انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ڈورن حملہ

شیعیت نیوز: یمنی فوج اور رضاکار فورس نے سعودی عرب کے ابہا انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے اہم فوجی ٹھکانے کو نشانہ بنایا۔

یمن کی مسلح افواج کے ترجمان نے سعودی عرب کے ابہا انٹرنیشنل ایئرپورٹ میں ایک اہم فوجی ٹھکانے پر کامیاب ڈرون حملے کی اطلاع دی ہے۔

فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یمن کی مسلح افواج کے ترجمان نے اعلان کیا کہ سعودی عرب کے جنوبی علاقے ابہا کے انٹر نیشنل ایئرپورٹ کے اہم فوجی ٹھکانے پر بمباری کی گئی۔

المسیرہ نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ یمن کی مسلح افواج کے ترجمان یحیی السریع کا کہنا ہے کہ فوج کی ڈرون یونٹ نے ایک آپریشن کے دوران قاصف-k2 کی مدد سے ابہا ایئرپورٹ کے فوجی ٹھکانے کو نشانہ بنایا۔

انہوں نے تاکید کی کہ یہ آپریشن کامیاب رہا اور مد نظر ہدف کو پوری دقت سے نشانہ بنایا گیا۔

یمن کی مسلح افواج کے ترجمان کا کہنا تھا کہ یہ حملے، یمن کے عوام پر جاری حملوں اور اس غریب قوم کا محاصرہ جاری رکھنے کے جواب میں کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : مسلم برادری صیہونیوں کی نسل کشی کے خلاف کھڑی ہے، ایرانی اسپیکر قالیباف

دوسری جانب یمن کے فوجی ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ یمن کی مسلح افواج نے صوبے مآرب میں جارح سعودی اتحاد کے فوجی ٹھکانے کو راکٹ حملے کا نشانہ بنایا ہے

یمن کے فوجی ذرائع نے پیر کے روز اعلان کیا ہے کہ یمن کی مسلح افواج نے یہ راکٹ حملہ ایسے وقت کیا جب جارح سعودی اتحاد کے فوجی وہاں جمع ہو کر جنگی مورچوں کی طرف جانے کی تیاری کر رہے تھے۔

اس راکٹ حملے میں جارح سعودی اتحاد کے دسیوں فوجی ہلاک و زخمی ہو گئے جن میں کئی کمانڈر بھی شامل ہیں۔

صوبے مآرب میں سعودی اتحاد کے فوجی ٹھکانوں پر یمن کی مسلح افواج نے اپنے حملے تیز کر دیئے ہیں۔

ان حملوں کا مقصد اس پورے صوبے کو سعودی اتحاد کے قبضے سے آزاد کرانا ہے۔

یمن کے مستعفی صدر کے دفتر کے ڈائریکٹر عبداللہ العلیمی نے اتوار کے روز اعلان کیا ہے کہ گذشتہ چار ماہ سے جاری مآرب کی جنگ میں سعودی اتحاد کے ہزاروں فوجی ہلاک اور زخمی ہوچکے ہیں ۔

اس درمیان یمن کی اعلی سیاسی کونسل کے رکن محمد علی الحوثی نے اعلان کیا ہے کہ صوبے مآرب سے جب تک داعشی اور القاعدہ کے عناصر باہر نہیں چلے جاتے اس وقت تک حملوں کا سلسلہ بند نہیں کیا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button