مسلم برادری صیہونیوں کی نسل کشی کے خلاف کھڑی ہے، ایرانی اسپیکر قالیباف
شیعیت نیوز: ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے مسجد اقصی کی بے حرمتی اور فلسطینی عوام کے قتل میں غاصب صیہونی حکومت کے جرائم کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ مسلم برادری اس نسل کشی کے خلاف کھڑی ہے۔
یہ بات محمد باقر قالیباف نے منگل کے روز پارلیمنٹ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی اور لوگوں اور بچوں کے قتل میں غاصب صیہونی حکومت کے جرائم کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ صیہونی حکومت انسانی حقوق کا احترام نہیں کرتی ہے اور ہم ہر روز اس حکومت کے جرائم کو دیکھ رہے ہیں۔
قالیباف نے کہا کہ ہم ایسے جرائم دیکھ رہے ہیں جبکہ ہمارا سوال یہ ہے کہ عالمی انسانی حقوق کہاں ہے؟عالمی برادری کچھ کیوں نہیں کہتی ہے؟ لیکن صیہونی حکومت کو یقین کر لینا چاہئے کہ امت مسلمہ اس نسل کشی کے خلاف کھڑی ہے۔
قالیباف نے کہا کہ ایسے ظالم حکومت کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کی کوشش کرنے والے رجعت پسند ممالک کے رہنماؤں کو جاں لینا چاہئے کہ امت مسلمہ اور مزاحمتی شہدا ان جرائم کے خلاف کھڑے ہوئے ہیں اور اللہ کے فضل و کرم سے وہ کامیابی حاصل کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں : غزہ پر اسرائیلی بمباری اور کابل میں معصوم بچیوں کے قتل عام کے خلاف کراچی پریس کلب پر شیعہ سنی عوام کا احتجاج
انہوں نے حالیہ دنوں میں کابل میں دہشت گردی حملے کی مذمت کرتے ہوئے اس افسوسناک واقعے کے لواحقین کے ساتھ ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔
باقر قالیباف نے کابل میں وہابی دہشت گردوں کے بزدلانہ حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردوں کے بزدلانہ حملوں سے افغانن قوم کے پختہ ارادوں میں کوئی خلل ایجاد نہیں ہوگا۔
ایرانی اسپیکر نے افغان پارلیمان کے سربراہ کے نام اپنے ایک خط میں دہشت گردوں کی طرف سے کابل کے مغرب میں سید الشہداء مدرسہ پر مجرمانہ اور بہیمانہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے افغان حکومت، افغان قوم اور متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا اورکہا کہ دہشت گردوں کے بزدلانہ حملے سے افغان قوم کے مضبوط اور پختہ ارادوں میں کوئی تزلزل ایجاد نہیں ہوگا۔
انھوں نے کہا کہ رمضان المبارک میں دہشت گردوں نے سنگین جرم کا ارتکاب کرتے ہوئے کئي درجن خاندانوں کو داغدار اور کئی درجن معصوم بچیوں کو شہید کردیا ۔
ایرانی اسپیکر قالیباف نے کہا کہ افغان قوم باہمی اتحاد اور یکجہتی کے ساتھ ملک میں امریکہ کے حامی دہشت گردوں کی دہشت گردانہ پالیسیوں کو ناکام بنادے گی۔ قالیباف نے اللہ تعالی کی بارگاہ سے اس حادثے کے شہداء کی مغفرت اور زخمیوں کی صحتیابی کے لئے دعا کی۔







