قبلہ اول کی آزادی کے لئے اسلامی ریاستوں کو کلیدی کردار ادا کرنا ہوگا،گول میز کانفرنس
اس موقع پر مقررین کا کہنا تھا کہ یوم القدس منانے کا مقصد مسلمانوں بالخصوص فلسطین کے مظلوم عوام کے حقوق اور ظالم جابر صیہونی ریاست کے خلاف آواز بلند کرنا ہے

شیعیت نیوز: خانہ فرہنگ اسلامی جمہوریہ ایران پشاور کے زیر اہتمام یوم القدس کے حوالے سے گول میز کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، جس میں ایرانی قونصلیٹ اور خانہ فرہنگ اسلامی جمہوریہ ایران کے مسئولین، شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی رہنماء علامہ محمد رمضان توقیر، مجلس وحدت مسلمین کے صوبائی سیکریٹری جنرل علامہ سید وحید عباس کاظمی، علامہ عابد حسین شاکری، علامہ ارشاد حسین خلیلی، اہلسنت عالم دین مولانا محمد شعیب خان کے علاوہ پروفیسرز اور اسکالرز نے شرکت کی اور اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
یہ بھی پڑھیں: جلوس یوم علیؑ کیوں نکالا؟ عزاداروں کے خلاف متعصب پنجاب پولیس کا کریک ڈاؤن،مومنین کا دھرناجاری
اس موقع پر مقررین کا کہنا تھا کہ یوم القدس منانے کا مقصد مسلمانوں بالخصوص فلسطین کے مظلوم عوام کے حقوق اور ظالم جابر صیہونی ریاست کے خلاف آواز بلند کرنا ہے، جب تک مسلمان ممالک ایک ساتھ ملکر مغربی ممالک کے خلاف آواز بلند نہیں کرتے تو مسلمانوں پر ظلم و ستم ہوتا رہے گا اور اسلامی ممالک کے سربراہان خاموش تماشائی بنے نظر آئیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: انسانی حقوق کی عالمی تنظیمیں اسرائیلی جارحیت کے خلاف آواز بلند کریں، علامہ راجہ ناصرعباس
ان کا کہنا تھا کہ قبلہ اول کی آزادی کے لئے اسلامی ریاستوں کو کلیدی کردار ادا کرنا ہوگا، ورنہ سامراج کے ایجنٹ اور سہولت کار اپنے مفادات حاصل کرنے کے لئے سرگرم نظر آئیں گے۔ اس گول میز کانفرنس میں یوم القدس کا بیانیہ پیش کیا گیا، جس پر تمام حاضرین نے تائید کا اظہار کیا اور اس بیانیہ پر تمام شرکاء نے دستخط کئے۔ کانفرنس کے دوران یوم القدس کے حوالے سے ایک ڈاکومینٹری بھی دکھائی گئی۔