اہم ترین خبریںپاکستان

پی ٹی آئی کی پنجاب حکومت کو اسرائیل کا پرچم نذر آتش کرنا برُا لگ گیا، مقدمہ درج

پولیس کے مطابق شرکائے ریلی نے امریکہ اور اسرائیل کے خلاف نعرے بازی کی اور اسرائیل کا قومی پر نذر آتش کیا۔

شیعیت نیوز: پاکستان تحریک انصاف کی پنجاب حکومت کو اسرائیل کا پرچم نذر آتش کرنا برُا لگ گیا۔ لاہور میں مرکزی آزادی القدس ریلی نکالنے پر مجلس وحدت مسلمین اور امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے متعدد رہنماؤں کے خلاف ایف آئی آر درج ۔ پولیس کے مطابق شرکائے ریلی نے امریکہ اور اسرائیل کے خلاف نعرے بازی کی اور اسرائیل کا قومی پر نذرآرش کیا۔

تفصیلات کےمطابق یوم شہادت مولا علیؑ کے جلوسوں کے بعد لاہور میں قبلہ اوّل بیت المقدس کی آزادی، غاصب اسرائیل کی نابودی اور مظلوم فلسطینیوں کی حمایت میں نکالی جانے والی ریلی کے خلاف بھی پنجاب کی متعصب بزدار حکومت اور پنجاب پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں: دنیا کے مختلف ممالک میں خود جوش طریقے سے عالمی یوم القدس کی ریلیاں اور اجتماعات

ذرائع کے مطابق مقدمے میںایم ڈبلیوایم کے صوبائی رہنما علامہ حسن رضا ہمدانی، حسن رضا نقوی، زین زیدی، عاصم رضا، فراست بخاری، افسر رضا خان، ساجد تقوی، فخر عباس کو نامزد کیا گیا ہے۔

پولیس کی مدعیت میں درج ہونیوالے مقدمہ میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ریلی کے شرکاء امریکہ اور اسرائیل کیخلاف نعرے بازی کر رہے تھے اور ریلی کے شرکاء نے فیصل چوک میں اسرائیل کا قومی پرچم نذر آتش کیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button