ایران

قم میں القدس کی بین الاقوامی کانگریس کا آغاز

شیعیت نیوز: القدس کی دوسری بین الاقوامی کانگریس کا منگل کے روز عالمی یوم القدس کی مناسبت سے مختلف ممالک کے قومی و بین الاقوامی شخصیات کی موجودگی کے ساتھ شہر قم میں آغاز ہوا۔

القدس کی دوسری بین الاقوامی کانگریس گزشتہ روز شہر قم میں مختلف ممالک کے شخصیات کی شرکت کے ساتھ ورچوئل طور پر شروع ہوئی۔

کانفرنس کی تقاریر بیک وقت فارسی ، انگریزی اور عربی زبانوں میں نشر کی جائیں گی۔ فلسطین اور انسانی حقوق ، فلسطین اور القدس پر قبضہ کرنے کے لئے صیہونی حکومت کی سازشیں ، القدس اور فلسطین اور اسلامی امت کے بارے میں اقوام متحدہ کی قرار دادیں اس کانفرنس کے سب سے اہم موضوعات میں ہے۔

یہ بھی پڑھیں : بھکر، جلوس یوم علیؑ برآمد کرنے پر پنجاب پولیس کے عزاداروں کی گرفتاری کیلئے چھاپےجاری

کانفرنس کے دوران بیت المقدس کے موضوع پربھی محفل شعر و سخن کا بھی اہتمام کیا گیا ہے جس میں ایران، شام، لبنان، پاکستان اور ترکی سے تعلق رکھنے والے بعض شعرائے کرام شرکت کریں گے۔

کورونا وائرس کی وجہ سے عالمی یوم القدس کے اجتماعات محدود ہوجانے کے سبب اس کانفرنس کا آن لائن انعقاد انتہائی اہمیت اختیار کرگیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : فلسطینی شہری مسجد اقصیٰ میں ماہ صیام کے دوران اعتکاف جاری رکھیں، عکرمہ صبری

یہ بات قابل ذکر ہے کہ القدس کی دوسری بین الاقوامی کانگریس کا 4 اور 5 مئی کو شہر قم میں آغاز کیا گیا جس میں ایران ، فلسطین ، ملائیشیا ، ہندوستان ، افغانستان ، پاکستان ، فرانس ، ارجنٹائن ، عراق ، ترکی ، چلی ، متحدہ عرب امارات ، لبنان ، شام ، برطانیہ ، کینیڈا اور تیونس کے 30 سائنسی اور ثقافتی شخصیات تقریر کریں گے۔

یاد ر ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے بانی حضرت امام خمینی رح نے رمضان المبارک کے آخری جمعے کو عالمی یوم القدس قرار دیا تھا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button