ڈی پی او راولپنڈی کی شیعہ دشمنی عروج پر، 5بانیان جلوس عزا گرفتار،کہوٹہ تھانے منتقل
ذرائع کے مطابق گرفتار ہونے والوں میں قصرِ آلِ عمران (ع) امام بارگاہ کے متولی سائیں غلام قمر جعفری ، سید عاصم ، شہزاد جعفری اور دیگر شامل ہیں۔

شیعیت نیوز: ڈی پی او راولپنڈی کی شیعہ دشمنی عروج پر، یوم شہادت مولاعلیؑ پر جلوس عزا برآمد کرنے کے جرم میں امام بارگاہ قصرآل عمران ؑ کہوٹہ کے متولی سمیت دیگر بانیان جلوس کے خلاف مقدمہ درج، 5 شیعہ معززشخصیات کو گرفتار کرکے تھانہ کہوٹہ منتقل کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب بھرمیں شیعہ دشمن اقدامات تیزی سے جاری ہیں، ڈی پی او راولپنڈی نے بھی شیعہ دشمنی میں تمام حدودکو پار کردیا ہے ۔ تھانہ کہوٹہ کی حدود میں امام بارگاہ قصرآل عمران ؑ سے برآمد ہونے والے جلوس یوم شہادت علی ؑ کے خلاف مقدمہ درج کرکے 5 بانیان جلوس اور امام بارگاہ کے متولی کو گرفتار کرکے حوالات میں بند کردیا گیا ہے ۔
یہ بھی پڑھیں: جلوس یوم علیؑ نکالنے کا جرم ، پنجاب پولیس نے ملتان میں یزیدیت کی تمام حدود پار کردیں
ذرائع کے مطابق گرفتار ہونے والوں میں قصرِ آلِ عمران (ع) امام بارگاہ کے متولی سائیں غلام قمر جعفری ، سید عاصم ، شہزاد جعفری اور دیگر شامل ہیں۔
واضح رہے کہ پنجاب کے مختلف اضلاع بشمول لاہور، شیخوپورہ، راولپنڈی، جھنگ، ملتان، بھکر، فیصل آباد ودیگر میں جلوس یوم علیؑ نکالنے پر ویسے ہی بلاجواز اور غیر آئینی وقانونی مقدمات درج کیئے گئے ہیں جو کہ اس سے قبل ماہ محرم و صفر میں میں کیئے گئے تھے اور ان مقدمات کا خاتمہ ملت جعفریہ کے بھرپور اور طویل احتجاج کے بعد ممکن ہوا تھا۔