اہم ترین خبریںپاکستان

بھکر، جلوس یوم علیؑ برآمد کرنے پر پنجاب پولیس کے عزاداروں کی گرفتاری کیلئے چھاپےجاری

واضح رہے کہ پنجاب پولیس یزیدی کردار کی پیروی کررہی ہے ، مسلم لیگ ن کی حکومت میں موجود بغض اہل بیتؑ اب پاکستان تحریک انصاف کی حکومت میں بھی سرائیت کرتا نظر آرہا ہے

شیعیت نیوز: شہادت مولائے کائنات علی ابن ابیطالب علیہ السلام کے موقع پر بھکر میں ماتمی جلوس نکالنا جرم بن گیا، بانی جلوس کو گرفتار کرلیا گیا،یزیدی پولیس نے 38 نامزد افراد اور 35 نامعلوم افراد پر مقدمہ درج کرلیا، مقدمہ تھانہ سٹی بھکر کے ایس ایچ او اقبال خان کی مدعیت میں درج کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب پولیس اور انتظامیہ کا تعصب سر چڑھ کر بولنے لگا،لاہور میں یوم علیؑ کے تاریخی جلوس پر بھی مقدمہ درج

اطلاعات کے مطابق بھکر پولیس نے مقدمے میں نامزد افراد کی گرفتاریوں کے لیے چھاپے بھی مارے ہیں، دوسری جانب منتظمین کا کہنا ہے کہ ہمارا جلوس پُرامن تھا، ہم نے حکومتی ایس او پیز پر عملدرآمد بھی کرایا، لیکن اس کے باوجود بھی بے بنیاد مقدمہ درج کرکے گرفتاریوں کے لیے چادر و چاردیواری کا تقدس پامال کیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: یوم علیؑ کے جلوسوں پرمقدمات اور عزاداروں کی گرفتاریاں، ایم ڈبلیوایم کیجانب سےآج متعصبانہ اقدامات اور پولیس گردی کے خلاف موثر لائحہ عمل کا اعلان ہوگا ،ناصرشیرازی

واضح رہے کہ پنجاب پولیس یزیدی کردار کی پیروی کررہی ہے ، مسلم لیگ ن کی حکومت میں موجود بغض اہل بیتؑ اب پاکستان تحریک انصاف کی حکومت میں بھی سرائیت کرتا نظر آرہا ہے ۔ تاحال پنجاب کے علاوہ کسی دوسری صوبے سے یوم علیؑ کے کسی جلوس یا عزادار پر کوئی مقدمہ درج ہونے کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہے ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button