شام: ہتھیاروں کے گودام میں دھماکہ ترکی کے 3 آلہ کار ہلاک

شیعیت نیوز: شامی ذرائع کا کہنا ہے کہ ادلب کے شمال مشرقی علاقے’’الفوعہ‘‘ میں ہتھیاروں کے ایک بڑے گودام میں خوناک دھماکہ ہوا ہے۔
العالم کی رپورٹ کے مطابق ہتھیاروں کے اس بڑے گودام میں ہونے والے خوفناک دھماکے میں ترکی کے 3 آلہ کار ہلاک ہوئے۔ ہلاک ہونے والوں میں ایک خاتون بھی شامل ہے۔
ہتھیاروں کا یہ گودام ترکی سے وابستہ آلہ کاروں کا ہے۔ جو ایک کیمپ کے قریب واقع ہے۔ ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں کیمپ کے رہائشی 6 عورتیں اور بچے بھی زخمی ہوئے۔
شام کی انسانی حقوق کے ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکہ فضائی حملے کا نتیجہ ہو سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : نشتر پارک سے یوم علیؑ کا مرکزی جلوس برآمد ہوگیا
واضح رہے کہ ادلب کا علاقہ دہشت گرد گروہوں ’’تحریر الشام ‘‘( سابق جبھۃ النصرہ )، ’’الجبھۃ الوطنیہ للتحریر‘‘ اور’’جیش العزہ‘‘ کے کنٹرول میں ہے۔
دوسری جانب ترکی کے حمایت یافتہ دہشت گرد عناصر نے شامی عوام کی زمینوں اور گھروں پر قبضہ کرنے کی کوشش کرتے ہوئے ایک شحض کو شہید اور دو کو زخمی کردیا۔
شامی نیوز ایجنسی سانا کی رپورٹ کے مطابق نیشنل سیرین آرمی نامی ترکی کا حمایت یافتہ دہشت گرد گروہ شمالی حلب کے مضافات میں واقع البرج دیہات پر حملہ کر کے شامی عوام کے گھروں اور زمینوں پر قبضہ کرنے کی کوشش کر رہا تھا تاہم اس کو عوام کی سخت مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا۔
ترکی کے حمایت یافتہ دہشت گردوں کے حملوں میں ایک شامی شہری اپنے گھر کا دفاع کرتے ہوئے شہید اور دو زخمی ہوگئے ہیں ۔
مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ نیشنل سیرین آرمی نامی گروہ جسے ترکی کی حمایت حاصل ہے ، البرج دیہات پر حملہ کر کے لوگوں کی زمینوں اور گھروں پر قبضہ کرنے کی کوشش کر رہا تھا ۔
البریج دیہات کے عوام نے دہشت گردوں کا بھرپور مقابلہ کیا تاہم ان کی براہ راست فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص شہید اور دو زخمی ہوگئے۔
نیشنل سیرین آرمی نامی دہشت گرد گروہ شام کے شمالی علاقوں کے عوام کے خلاف بار بار بدترین جرائم کا ارتکاب کرتا ہے ۔