اہم ترین خبریںیمن

مآرب میں شکست کے بعد جارح سعودی اتحاد کی وحشیانہ بمباری

شیعیت نیوز: یمن کے صوبہ مآرب میں شکست کے بعد جارح سعودی اتحاد نے وحشیانہ بمباری کی ہے ۔

المسیرہ کی رپورٹ کے مطابق مآرب میں یمنی فوج کی پیشقدمی اور جارح سعودی اتحاد کی مآرب میں شکست کے پیش نظر جارح سعودی اتحاد نے یمن میں اپنی جارحیتیں جاری رکھتے ہوئے مآرب کے کئی علاقوں کو 20 بار وحشیانہ حملوں کا نشانہ بنایا ۔ ابھی تک اس کی مزید تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں ۔

واضح رہے کہ یمن کی فوج اور رضاکارفورس نے مآرب شہر کی جانب اپنی پیشقدمی جاری رکھتے ہوئے منصورہادی کی مفرور و مستعفی حکومت کے اہم ترین اور سب سے بڑے اڈے کو اپنے کنٹرول میں لے لیا ہے ۔اس اڈے کو کنٹرول میں لینے کی کارروائی کے دوران منصور ہادی کی فوج کی ایک سو پچیسویں بریگیڈ کے جنگجؤوں نے ہتھیار ڈال دیئے اور خود کو یمنی فوج کے حوالے کردیا ۔

یہ بھی پڑھیں : ایران کے سلسلے میں بن سلمان کا بیان ، ابوظہبی کے ولیعہد کی حمایت

دوسری جانب سعودی فوجی اتحاد نے یمن کے لئے ایندھن لے جانے والے ایک اور بحری بیڑے کو روک لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق 23 ہزار 960 ٹن کروڈ آئل کے حامل یمنی بحری بیڑے کو جارح سعودی فورسز کی جانب سے یمنی سرحدی محاصرے کے باعث ضروری لائسنس کے باوجود روک لیا گیا ہے۔

یمنی نیوز چینل المسیرہ کے مطابق یمنی وزارت تیل کے ترجمان عصام المتوکل نے اعلان کیا ہے کہ ضروری جانچ پڑتال اور اقوام متحدہ کی جانب سے اجازت نامے کے حصول کے باوجود کروڈ آئل کے حامل یمنی بحری بیڑے "تانگو” کو ملک میں داخل ہونے سے روک دیا گیا ہے۔

یمنی وزارت تیل کے ترجمان نے تاکید کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ جارح سعودی فوجی اتحاد کی جانب سے تاحال 6 نئے بحری بیڑوں کو روکا گیا ہے جن میں سے 1 کروڈ آئل جبکہ باقی 5 بحری بیڑے 12 لاکھ 80 ہزار 35 لٹر پٹرول و ڈیزل کے حامل ہیں جبکہ مذکورہ ایندھن کو عوامی نقل و حمل و صحت کے مراکز پر فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ ملکی بجلی کی پیداوار کے لئے بھی استعمال کیا جانا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button