اہم ترین خبریںمقبوضہ فلسطین

فلسطینیوں کے انتخابات ملتوی کئے جانے کے خلاف احتجاجی مظاہرے شروع

شیعیت نیوز: فلسطین میں انتخابات ملتوی کئے جانے کے خلاف مظاہرے شروع ہو گئے ہیں۔

المیادین کی رپورٹ کے مطابق غزہ اور غرب اردن سمیت فلسطین کے کئی علاقوں میں آج بروز جمعہ انتخابات ملتوی کئے جانے کے خلاف احتجاجی مظاہرے شروع ہو ئے ۔ ان مظاہروں میں فلسطینیوں نے انتخابات کرانے، قبلہ اوّل کی آزادی اور استقامتی محاذ کے حق میں نعرے لگائے۔

دوسری جانب حماس نے فلسطینی اتھارٹی کی طرف سے فلسطینی علاقوں میں انتخابات کو غیرمعینہ مدت تک ملتوی کرنے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اس اعلان کو مسترد کردیا ہے۔

حماس کا کہنا ہے کہ پوری فلسطینی قوم کو ایک مخصوص ٹولے کے رحم وکرم پر نہیں چھوڑا جاسکتا۔ صدر عباس کا یہ اعلان قومی سیاسی شراکت کے اصولی کی صریح نفی ہے۔

رپورٹ کے مطابق حماس کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں‌ کہا گیا ہے کہ فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ محمود عباس کا فلسطین میں انتخابات کے انعقاد کو ملتوی کرنے کا فیصلہ ناقابل قبول ہے اور اس کے اثرات ونتائج کی تمام ذمہ داری تحریک فتح اور فلسطینی اتھارٹی پرعائد ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں : صدر محمود عباس کا فلسطین میں انتخابات ملتوی کرنے کا باضابطہ اعلان

بیان میں کہا گیا ہے کہ فلسطینی قوم کو ایک مخصوص گروپ اور اس کے مفادات کی بھینٹ نہیں چڑھایا جاسکتا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ فلسطینی قوم نے ثابت کیا ہے کہ وہ القدس میں اپنے فیصلے کو قابض دشمن پر ثابت کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ اس حوالے سے 28 اپریل کو ہونے والے ایک اعلان میں بھی ہم اس کی وضاحت کرچکے ہیں۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ حماس کو پہلے سے علم ہوچکا تھا کہ تحریک فتح اور فلسطینی اتھارٹی انتخابات کو ملتوی کرنے کی طرف جا رہی ہے۔ ہم نے یہ واضح کردیا تھا کہ انتخابات کو ملتوی کرنے کا فیصلہ القدس میں انتخابات کے انعقاد کی اسرائیلی اجازت نہ دینے سے نہیں بلکہ یہ فیصلہ اس لیے کیا گیا ہے کیونکہ تحریک فتح کو انتخابات میں اپنی شکست فاش صاف دکھائی دے رہی تھی۔

یاد رہے کہ فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ محمود عباس نے آج علی الصبح فلسطین کے انتخابات ملتوی کئے جانے کا اعلان کیا ۔

فلسطین کے پارلیمانی انتخابات 15 سال کے بعد 22 مئی صدارتی انتخابات 31 جولائی اور قومی کونسل کے انتخابات 31 اگست 2021 کو منعقد ہونے والے تھے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button