حزب اللہ کے سربراہ حسن نصر اللہ کا فلسطینی نوجوانوں کو زبردست خراج تحسین

شیعیت نیوز: حزب اللہ کے سربراہ سید حسن نصراللہ نے بیت المقدس میں انتہا پسند صیہونیوں اور اسرائیلی فوجیوں کا مقابلہ کرنے والے فلسطینی نوجوانوں کو زبردست خراج تحسین پیش کیا ہے۔
بدھ کی شب بیروت میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سید حسن نصراللہ کا کہنا تھا کہ بیت المقدس کے مکینوں اور خاص طور سے فلسطینی نوجوانوں کو داد دینا چاہیے جوخالی ہاتھوں سے ہر قسم کے مہلک ہتھیاروں سے لیس صیہونی دشمن کے فوجیوں کا ڈٹ کرمقابلہ کررہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : امریکہ کا فلسطینیوں کے خلاف نسل پرستانہ جرائم پر ایک بارپھر اسرائیلی دفاع
سید حسن نصراللہ نے مسجد الاقصی کے اطراف میں انتہا پسند صیہونیوں اور فلسطینی مسلمانوں کے درمیان جھڑپوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ آج غرب اردن اور غزہ کے عوام بھی بیت المقدس کے ساتھ یکجہتی اور طاقت کا توازن تبدیل کرنے کے لیے میدان میں اترآئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ یہ صورتحال غور طلب ہے اور ہمیں ان مسائل سے غافل نہیں رہنا چاہیے۔
سید حسن نصراللہ نے کہا کہ وہ عالمی یوم القدس کے موقع پر اپنے خطاب میں اس صورتحال پر تفصیل سے بات کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں : شام وعراق میں حرم ِ اہل بیت ؑ کا دفاع جرم ،افغانستان جاکر لڑنا جائز، پاکستان کی اہم مذہبی جماعت کا رہنما افغانستان میں ہلاک
سید حسن نصراللہ نے بغداد کے ابن الخطیب اسپتال میں ہونے والے آتشزدگی کے سانحہ پر عراقی مذہبی حکام ، عوام ، حکومت اور سیاسی دھڑوں سے اظہار تعزیت کیا اور خدا سے دعا کی کہ وہ جاں بحق ہونے والے افراد کے اہل خانہ کو صبر دے نیز زخمیوں کو صحتیابی عطا کرے، انھوں کہا کہ انہیں امید ہے کہ اس طرح کے واقعات دوبار کبھی رونما نہیں ہوں گے۔
آخر میں انھوں نے عالم اسلام کو امام حسن علیہ السلام کی ولادت باسعادت کے پر مسرت موقع پر مبارکباد پیش کی۔