داعش کی شکست کا کریڈٹ شہید قاسم سلیمانی کے سر جاتا ہے، جواد ظریف

شیعیت نیوز: ایران کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ افغانستان اور عراق میں امن برقرار ہوا ہے اور داعش کو شکست ہوئی ہے اوراس کا کریڈٹ شہید جنرل قاسم سلیمانی کو جاتا ہے۔
ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے کہا کہ جب میں بغداد ایر پورٹ پہنچا تو اپنے دیرینہ دوست شہید جنرل قاسم سلیمانی، ابو مہدی المہندس اور ان کے ساتھ شہادت کے عظیم مرتبے پر فائز ہونے والے شہداء کی جائے شہادت پر حاضر ہوا اور ایک بار پھر سابق امریکی صدر ٹرمپ کی جارحیت کے مقابلے میں ان شہداء کی شجاعت و دلیری پر فخر کرتا ہوں ۔
محمد جواد ظریف نے کہا کہ گزشتہ 20 سال سے شہید جنرل قاسم سلیمانی کے ساتھ ان کی دوستی تھی اور میں ان کا دل کی گہرائی سے احترام کرتا ہوں اور ہماری دوستی ان کی شہادت تک قائم تھی۔
انہوں نے کہا کہ میں نے ایرانی عوام اور اسی طرح ملک اور ملک سے باہر بھی بند دروازوں کے پیچھے اور کھلی فضا میں شہید جنرل قاسم سلیمانی کی شجاعت، بہادری، امن پسندانہ سوچ اور ان کی انسانیت کی تعریف کی اور میں نے ہمیشہ کہا کہ اگر افغانستان اور عراق میں امن برقرار ہوا ہے اور داعش کو شکست ہوئی ہے تو اس کا کریڈٹ شہید جنرل قاسم سلیمانی کو جاتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : بن سلمان کا اسلام مخالف کام، تعلیمی اداروں میں ہندو مت کی تعلیم دینے کا حکم
دوسری جانب ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے عراقی خطہ کردستان کے رہنماؤں کے ساتھ ملاقات کی۔
محمد جواد ظریف نے گزشتہ روز عراقی شہر اربیل میں عراقی خطہ کردستان کے رہنماؤں کے ساتھ ملاقات کی۔
اس ملاقات میں بافل طالبانی اور لاہور شیخ جنگی کے علاوہ ،عراقی اقلیم کردستان کی پیٹریاٹک یونین کے مشترکہ رہنما شریک تھے ، جس میں دونوں فریقوں کے مشترکہ مفادات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
ظریف اور پیٹریاٹک یونین آف کردستان کے رہنماؤں کے مابین ہونے والی ملاقات میں بین الاقوامی تبدیلیوں کے علاوہ خطے ، عراق، موجودہ امور، دوطرفہ تعلقات اور ایران کے ساتھ تجارتی تعلقات کے فروغ پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
عراقی کردستان میں اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ متعدد سرکاری بارڈر ٹرمینلز ہیں۔
ظریف جو پیر کی صبح قطر سے عراق پہنچ گئے وہ عراق کے بااثر سیاسی، سماجی ، ثقافتی ، مذہبی اور علمی شخصیات سے ملاقات کے بعد منگل کی شام اربیل روانہ ہوگئے اور آج بدھ کی صبح عمان روانہ ہوں گے۔