دنیا

روس کی غیر دوست ممالک کی فہرست میں امریکہ سب سے اوپر

شیعیت نیوز: روس کی وزارت خارجہ کی ترجمان نے امریکہ کا نام، غیر دوست ممالک کی فہرست میں شامل کیے جانے کا اعلان کیا ہے۔

ماسکو میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریہ زاخارووا نے بتایا کہ ، غیر دوست ممالک کی فہرست کی تیاری شروع کردی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : شیخ رشید نے پاکستانی زائرین ِ ایران و عراق اور تاجروں کیلئے ایک اور خوشخبری کا اعلان کردیا

روسی وزارت خارجہ کی ترجمان کے مطابق صدر ولای میر پوتین کے حالیہ فرمان کی روشنی میں غیر دوست ممالک کی اس فہرست میں امریکہ کا نام سب سے پہلے شامل کیا جائے گا۔

روسی وزارت خارجہ کی ترجمان کا کہنا تھا کہ صدارتی فرمان کے تحت دشمن ملکوں کے خلاف جوابی اقدامات بھی انجام دیئے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں : امریکہ کی افغانستان میں داعش اور القاعدہ کو دوبارہ فعال کرنے کی کوشش

واضح رہے کہ روسی صدر ولادی میرپوتین نے جمعے کے روز ایک فرمان جاری کرکے ، حکومت کو بعض مغربی ملکوں کے غیردوستانہ اقدامات کے خلاف جوابی چارہ جوئی کا پابند بنادیا ہے۔

دوسری جانب روس نے اٹلی کی طرف سے دو روسی سفارت کاروں کے اخراج کے جواب میں اٹلی کے ایک سفارت کار کو ملک بدر کردیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق روس نے اٹلی کی جانب سے دو روسی سفارت کاروں کو ملک سے نکالنے پر جوابی اقدام کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : فلسطینی القدس کی بقا کی جنگ لڑ رہے ہیں، خالد مشعل

ذرائع کے مطابق سفارت کاروں کی بےدخلی پر اطالوی سفیر کو روسی دفترخارجہ طلب کر کے احتجاج ریکارڈ کرایا گیا۔ اٹلی نے جاسوسی کے الزام میں دو روسی سفارت کاروں کو بےدخل کیا تھا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button