عراق

امریکی فوج کا عراق سے نکلنے کا فی الحال کوئی پروگرام نہیں، جنرل مکینزی

شیعیت نیوز: دہشت گرد امریکی فوج سینٹ کام کے سرغنہ جنرل مکینزی نے بڑی ڈھٹائی کے ساتھ کہا ہے کہ ہمارا عراق سے نکلنے کا فی الحال کوئی پروگرام نہیں ہے۔

سینیٹ کی مسلح افواج کمیٹی کے سامنے بیان دیتے ہوئے دہشت گرد امریکی فوج سینٹ کام کے سرغنہ کا کہنا تھا کہ واشنگٹن بغداد اسٹریٹیجک ڈائیلاگ کے تحت ہم عراق میں موجود رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں : امریکہ میں سیاہ فام لڑکی کے قتل پر احتجاجی مظاہرے

جنرل مکینزی نے کہا کہ وہ نہیں سمجھتے کہ امریکی فوج کو عراق سے فوری طور پر نکل جانا چاہیے۔

عراق سے نہ نکلنے سے متعلق دہشت گرد امریکی فوج سینٹ کام کے سرغنہ کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب بغداد اور واشنگٹن کے درمیان اسٹریٹیجک مذاکرات کے حالیہ دور کے بعد عراقی وزیراعظم مصطفی الکاظمی نے کہا تھا کہ امریکی فوج کے انخلا کا نظام الاوقات طے کرنے کے لیے فنی اور عسکری کمیٹی قائم کردی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : سرزمین پاکستان ،بانیان پاکستان کی اولادوں کیلئے تنگ ،شیعہ عزاداروں کی جبری گمشدگیوں کا سلسلہ نہ رُک سکا

انہوں نے کہا تھا کہ ہم نے مذاکرات اور قانونی اقدامات کے ذریعے امریکہ کی سرکردگی میں قائم عالمی فوجی اتحاد کے عراق سے انخلا کا نظام الاوقات طے کرلیا ہے۔

عراقی عوام اور اس ملک کے سیاسی اور سماجی دھڑے اپنے ملک سے دہشت گرد امریکی فوجیوں کے انخلا کا مطالبہ کر رہے ہیں اور عراقی پارلیمنٹ بھی اس حوالے سے قرار داد کے ذریعے بغداد حکومت کو ملک سے امریکی فوجیوں کے انخلا کے لیے ضروری اقدامات کا پابند بناچکی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button