مشرق وسطی

شام میں امریکی حمایت یافتہ کرد ڈیموکریٹک فورس کے زیر کنٹرول 2 علاقے آزاد

شیعیت نیوز: شام کے صوبے الحسکہ میں شامی فوج سے وابستہ نیشنل ڈیفنس فورس نے امریکی حمایت یافتہ کرد ڈیموکریٹک فورس کے قبضے سے 2 علاقوں کو آزاد کرا لیا ہے۔

اسپوٹنک نیوز ایجنسی کی آج جمعہ کے روز کی رپورٹ کے مطابق شام کے صوبے الحسکہ کے القامشلی شہر کے حلکو کے دو علاقے اس سے قبل امریکی حمایت یافتہ کرد ڈیموکریٹک فورس کے قبضے میں تھے جنھیں شامی فوج سے وابستہ نیشنل ڈیفنس فورس کے جوانوں نے آزاد کرا لیا۔

مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکی حمایت یافتہ کرد ڈیموکریٹک فورس نے جمعرات کے روز القامشلی شہر کے علاقے ’’طیء‘‘ میں بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا کہ جس کے نتیجے میں ایک بچہ جاں بحق اور 2 افراد زخمی ہوئے۔

امریکی فوج اور اس سے وابستہ دہشت گرد گروہ ایک عرصے سے غیرقانونی طور پر شمالی اور مشرقی شام کےعلاقوں پر قابض ہیں اور اس ملک کا تیل اور گندم لوٹنے کے ساتھ ہی اس علاقے میں تعینات شامی سیکورٹی اہلکاروں اور عوام کے خلاف پرتشدد کارروائیاں بھی کرتے ہیں ۔ شامی حکام نے با رہا کہا ہے کہ شام میں امریکی موجودگی غاصبانہ قبضہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں : آل سعود خاندان میں اقتدار کی جنگ تیز، گرفتاریوں کا سلسلہ جاری

دوسری جانب اسرائیلی فوج نے کل جمعرات کے روز علی الصبح بتایا ہے کہ شام کے اندر سے زمین سے فضا میں مار کرنے والا ایک میزائل اسرائیل کے جنوب میں النقب کے علاقے میں گرا۔

اسرائیلی فوج کے ترجمان افیخائے ادرعی نے ٹویٹر پر مزید بتایا کہ "اس حملے کے جواب میں اسرائیلی فوج نے اس دفاعی بیٹری کو نشانہ بنایا جس نے شام کے اندر سے یہ میزائل داغا تھا۔ علاوہ ازیں شامی اراضی کے اندر موجود زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائلوں کی دیگر بیٹریوں پر بھی حملے کیے گئے. شام سے داغا جانے والا میزائل اپنے ہدف سے تجاوز کر کے آ گرا۔ کارروائی میں اسرائیل کے کسی متعین علاقے کو نشانہ نہیں بنایا گیا تھا۔

شامی میزائل حملے میں کوئی جانی یا مادی نقصان نہیں ہوا۔اسرائیلی فوج کی جانب سے جاری ایک علاحدہ بیان میں زور دیا گیا ہے کہ ’’شامی میزائل سے کسی قسم کا کوئی نقصان نہیں ہوا۔ اسی طرح یہ ڈیمونا کے جوہری ری ایکٹر کو نہیں لگا یہاں تک کہ اس کے قریب بھی نہیں پہنچا .. شامی میزائل SA-5 نوعیت کا تھا اور یہ ڈیمونا کے ری ایکٹر سے تقریبا 30 کلو میٹر دور گرا‘‘۔

یاد رہے کہ اس سے قبل اسرائیلی فوج نے اعلان کیا تھا کہ جمعرات کو علی الصبح اسرائیل کے جنوب میں واقع علاقے ابو قرینات میں ڈیمونا جوہری ری ایکٹروں کے قریب خطرے کے سائرن بجائے گئے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button