گورنر سندھ عمران اسماعیل کا جبری لاپتہ شیعہ عزاداروں کے اہل خانہ سے ملنے سے انکار
شیعیت نیوز :گورنر سندھ عمران اسماعیل کا جوائنٹ ایکشن کمیٹی و جبری لاپتہ افراد کے اہل خانہ سے یاداشت لینے سے انکار۔رہنماؤں کی جانب سے گورنر سندھ کے اس غیر اخلاقی روئیے پر اظہار برہمی۔
تفصیلات کے مطابق جبری لاپتہ شیعہ عزاداروں کے معصوم بچے اور ان کے اہل خانہ نے گورنر ہاؤس کا گھیراؤ کیا ۔
سندھ پولیس کے اہلکاروں نے مظاہرین پر لاٹھی چارج کیا، مظاہرین نے استقامت کا مظاہرہ کرتے ہوئے تمام رکاوٹوں کو عبور کیا اور گورنر ہاؤس کے مرکزی دروازے پر پہنچ کر علامتی دھرنا دیا جہاں علمائے کرام، لاپتہ عزاداروں کے بچوں اور ان کے اہل خانہ نے ریاستی ظلم وجبر کے خلاف خطاب کیا۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مولانا روح اللہ رضوی، مولانا ہادی ولایتی ، عباس جعفری و دیگر رہنماؤں نے کہا کہ ہمارا پر امن احتجاج آئینی و قانونی ہے۔روزے کی حالت میں لاپتہ افراد کی ماں، بہنیں اور بچوں نے یہاں احتجاج کر کے کوئی لاقانونیت نہیں کی۔
مقررین نے کہا کہ لاپتہ افراد کے اہل خانہ معصوم بچوں کی جانب سے یاداشت پیش کی جانی تھی۔لاپتہ افراد کے اہل خانہ غیر ملکی شہری نہیں اسی مملکت خداداد کے باسی ہیں یاداشت نہ لینا گورنر عمران اسماعیل کی کم ظرفی ہے۔
عباس جعفری نے کہا کہ ہم اپنے احتجاج کو ختم کرنے کا اعلان کرتے ہیں ،پرامن احتجاجی مظاہرین واپس مزار قائد دھرنے میں جائیں گے۔