مقبوضہ کشمیر میں وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف کے پوسٹرز آویزاں،بھارتی فوج میں کھلبلی
کشمیر میڈیا سروس (کے ایم ایس) کے مطابق پوسٹرز پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی ، علی آمین گنڈا پور ، شہریار آفریدی ، علی محمد خان اور بیرسٹر سلطان چودھری تصاویر بھی موجود ہیں۔

شیعیت نیوز: سری نگر: مقبوضہ جموں وکشمیر کی عوام نے وادی کے مختلف علاقوں میں وزیر اعظم عمران خان ، چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کے پوسٹرز چسپاں کردیے۔
تفصیلات کے مطابق حق خودارادیت فورم جموں وکشمیر نے پاکستان سے اپنے پیار اور محبت کا اظہار کرتے ہوئے مقبوضہ وادی کے مختلف علاقوں میں وزیراعظم ، آرمی چیف قمر جاوید باجوہ کے پوسٹرز آویزاں کردیئے۔
یہ بھی پڑھیں: شاعر مشرق، مفکر پاکستان علامہ ڈاکٹر محمد اقبال ؒ کا 83واں یوم وفات آج عقیدت واحترام سے منایا جارہاہے
کشمیر میڈیا سروس (کے ایم ایس) کے مطابق پوسٹرز پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی ، علی آمین گنڈا پور ، شہریار آفریدی ، علی محمد خان اور بیرسٹر سلطان چودھری تصاویر بھی موجود ہیں۔
پوسٹروں پر تحریک آزادی کشمیر کے سفیر کے علاوہ دیگر تعریفی کلمات ، کشمیری عوام کا ترجمان عمران خان کے نعرے ، کشمیریوں کا وکیل پاکستان کےنعرے، پاکستانی اور کشمیری یک جان دو قالب کے نعرے سمیت ہم پاکستانی ہیں اور پاکستان ہمارا ہے کے نعرے درج ہے۔
یہ بھی پڑھیں: لاپتہ عزادار بازیاب نہ ہوئے تو یوم شہادت مولاعلی ؑ کے جلوس احتجاجی جلوسوں میں تبدیل ہوجائیں گے،مولاناحیدرعباس عابدی
حریت رہنماعبدالحمید لون نے بھارتی غیر قانونی قبضے کے خلاف جدوجہد جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کشمیریوں کی سیاسی، سفارتی و اخلاقی تعاون پر پاکستان کا شکر ادا کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ پوسٹرپاکستان اور کشمیریوں کے لازوال رشتے کی عکاس ہیں۔