اہم ترین خبریںمشرق وسطی

شام میں امریکی ڈیموکریٹک ملیشیاء اور شامی فوج سے وابستہ جوانوں میں جھڑپیں

شیعیت نیوز: شام کے ذرائع کا کہنا ہے کہ شام کی فوج سے وابستہ قومی دفاع اور امریکی حمایت یافتہ ڈیموکریٹک ملیشیاء کے مابین صوبہ الحسکہ میں جھڑپیں ہوئی ہیں۔

اسپوتنک خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شام کے ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ جھڑپیں صوبہ الحسکہ کے شہر قامشلی میں امریکی حمایت یافتہ ڈیموکریٹک ملیشیاء کے آلہ کاروں اور شام کی فوج سے وابستہ قومی دفاع کے جوانوں کے مابین ہوئیں جس کے نتیجے میں ڈیموکریٹک ملیشیاء کا ایک آلہ کار ہلاک اور 3 زخمی ہوئے۔

ان جھڑپوں کے بعد امریکہ کے حمایت یافتہ آلہ کاروں نے قامشلی کی بجلی منقطع کر دی اور اپنے اسنائپروں کو بلند و بالا عمارتوں پر تعینات کر دیا۔

واضح رہے کہ امریکہ شام میں اپنے فوجیوں کو تعینات کر کے نہ صرف اس ملک میں دہشت گردوں کی حمایت کررہا ہے بلکہ شام پر پابندیاں عائد کر کے حکومت پر دباؤ ڈال رہا ہے تاکہ شام کی تعمیر نو کے لئے دمشق اور اس کے اتحادیوں کے درمیان تعاون کو روک سکے۔

ترکی کی فوج بھی پی کے کے کا مقابلہ کرنے کے بہانے شمالی شام کے کچھ علاقوں پر قبضہ کئے ہوئے ہے اور بارہا شام کے خلاف جارحیت کرتا رہا ہے جس کی عالمی سطح پر مذمت بھی ہوتی رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : شام: شہر تدمور پر روسی فضائیہ کے حملے میں 200 سے زائد داعشی دہشت گرد ہلاک

دوسری جانب مقبوضہ گولان کی عوام نے شام کی آزادی کی سالگرہ کے موقع پر ایک ریلی نکالی جس میں بشار الاسد کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے صیہونی حکومت کے خلاف مستقل مزاحمت کی ضرورت پر زور دیا۔

شام کی سرکاری نیوز ایجنسی سانا کی رپورٹ کے مطابق مقبوضہ گولان کے رہائشیوں نے اس علاقے میں ایک ریلی نکالی، یہ ریلی فرانسیسی قبضے سے شام کی آزادی کی 75 ویں سالگرہ کے موقع پر نکالی گئی تھی۔

رپورٹ کے مطابق ریلی میں شامل شرکاء نے شامی حکومت اور فوج کی مکمل حمایت کے اظہار کے نعرے لگائے، انہوں نے غیر ملکیوں کے خلاف شام کی حکومت خصوصا بشار الاسد کی مزاحمت کی تعریف کی۔

مظاہرین نے صیہونی مخالف نعروں کے ساتھ پلے کارڈز بھی اٹھا رکھے تھے جن پر شام کی حکومت اور فوج کے لیےصیہونی حکومت کے خلاف مزاحمت کرنے کی ضرورت پر مبنی پیغام لکھے ہوئے تھے۔

ریلی میں شریک افراد نے یہ بھی بتایا کہ گولان کی پہاڑیاں ان کا آبائی وطن ہے اور جب تک اس خطے سے صیہونی قبضہ کاروں کو ملک بدر نہیں کیاجائے گا وہ آرام نہیں کریں گے،انہوں نے صیہونی حکومت کے لئے امریکی حمایت کی بھی شدید مذمت کی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button