اہم ترین خبریںمقبوضہ فلسطین

قابض دشمن کو فلسطینی اسیران کی رہائی پر مجبور کریں ‌گے، خالد مشعل

شیعیت نیوز: اسلامی تحریک مزاحمت ’’حماس‘‘ کے بیرون ملک جماعت کے سربراہ خالد مشعل نے کہا ہے کہ اسرائیلی زندانوں میں پابند سلاسل فلسطینی کا معاملہ پوری فلسطینی قوم کے دل، عقل اور وجدان میں موجود ہے اور فلسطینی اسیران کی رہائی ہر چیز پر مقدم رہے گی۔

فلسطینی یوم اسیران کے موقعے پر ایک ٹی وی پروگرام میں بات کرتے ہوئے خالد مشعل نے کہا کہ ہم اس موقعے پر اسیران کو یہ پیغام دینا چاہتےہیں کہ اسرائیلی جیلوں‌میں قید آخری فلسطینی اسیران کی رہائی تک ہماری کوششیں جاری رہیں گی۔ اس حوالےسے ہم علاقائی اور عالمی فورمز پر بھی آواز بلند کریں گے۔

انہوں‌ نے مزید کہا کہ اسیران کی تکالیف کم کرنےکے لیے ہم تمام تر وسائل کو بروئے کار لائیں ‌گے۔

یہ بھی پڑھیں : سکیورٹی اداروں کی اہم کاروائی، کالعدم تحریک طالبان کے 2خودکش حملہ آوروں سمیت 5 خطرناک دہشت گرد گرفتار

خالد مشعل کا کہنا تھا کہ اسرائیلی دشمن سے مذاکرات کے ذریعے فلسطینیوں کو رہا نہیں کرایا جاسکتا بلکہ دشمن کو مزاحمت کے ذریعے قیدیوں‌کو چھوڑنے پرمجبور کیا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ حماس کے لیے قیدیوں کی رہائی اساسی نوعیت کی مہم ہے۔ ہم اسیران کو دشمن کی قید سے رہائی کے لیے کوششیں جاری رکھیں گے۔ فلسطینی اسیران کی رہائی ہماری اجتماعی ذمہ داری ہے۔

حماس رہنما نے مزید کہا کہ جماعت کے بیرون ملک امور کی ذمہ داری سنھبالنے کے بعد وہ قیدیوں کی رہائی کے لیے کوششیں مزید بڑھا دیں گے۔

انہوں نے فلسطینی سفارت خانوں پر زور دیا کہ وہ میزبان ممالک میں فلسطینی اسیران کے معاملہ کو اٹھائیں۔

یہ بھی پڑھیں : یمنی تحریک انصار اللہ کا سعودی فضائیہ کے اڈے پر بارودی ڈرونز سے حملہ

دوسری جانب اسرائیلی انٹیلی جنس حکام نئے مسجد اقصیٰ کے ڈائریکٹر الشیخ عمر الکسوانی کو تفتیش کے لیے طلب کیا ہے۔

فلسطینی محکمہ اوقاف اور مذہبی امور کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ قابض حکام نے الشیخ عمر الکسوانی کو بیت المقدس میں قائم ایک حراستی مرکز میں پیش ہونے کا نوٹس جاری کیا گیا ہے۔ انہیں کہا گیاہے کہ وہ حراستی مرکز کے کمرہ نمبر چار میں پیش ہوں۔

الشیخ عمر الکسوانی کی اسرائیلی حراستی مرکز میں طلبی کا یہ پہلا واقعہ نہیں۔ انہیں اس سے قبل بھی کئی بار اسرائیلی حراستی مراکز میں طلب کیا جا چکا ہے۔

ادھر ماہ صیام کی آمد کے ساتھ ہی قابض اسرائیلی فوج نے مسجد اقصیٰ‌میں مداخلت اور بیت المقدس میں فلسطینیوں کی گرفتاریوں کی گرفتاریوں میں اضافہ کردیا ہے۔ قابض فوج روزانہ کی بنیاد پر بیت المقدس میں فلسطینیوں کو تشدد کا نشانہ بناتی اور انہیں مسجد اقصیٰ میں نماز کی ادائیگی سے روکنے کے لیے چھاپے مارتی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button