دنیا

ایران ہمارے لیے مستقل خطرہ ہے، امریکی خفیہ اداروں کی رپورٹ

شیعیت نیوز: امریکی خفیہ اداروں نے اپنی سالانہ رپورٹ میں عالمی خطرات پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ ایران امریکہ اور مشرق وسطیٰ میں اس کے اتحادیوں کے لئے مستقل خطرہ ہے۔

امریکی خفیہ اداروں نے عالمی خطرات پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے اپنی سالانہ رپورٹ میں کہا کہ ایران مشرق وسطیٰ میں امریکہ اور اس کے اتحادیوں کے لئے مستقل خطرہ ہے، رپورٹ ،جس کا ایک غیر خفیہ ورژن امریکی کانگریس کو بھیجا گیا ہے۔

رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ایران بیرون ملک شیعوں کی حمایت کرنے کی کوشش کررہا ہے تاکہ آہستہ آہستہ امریکی اثر و رسوخ کو ختم کردے اور اپنے پڑوسی ممالک میں اپنی طاقت کا مظاہرہ کرے،ان ممالک میں اپنے اثر و رسوخ کو بڑھائےہےتاہم اپنی حکومت کے استحکام کے ل خطرات کو کم سے کم کر دے۔

یہ بھی پڑھیں : ایرانی فوج اور سپاہ ملکی اور علاقائی سطح پر امن و سلامتی کی ضامن ہیں، جنرل باقری

امریکی خفیہ اداروں کی رپورٹ کے ایک اور حصے میں یہ دعویٰ کیا گیا ہے کہ اگرچہ ایران کے نامناسب معاشی حالات اور خراب ساکھ خطہ میں اپنے مقاصد کے حصول کی راہ میں حائل رکاوٹیں ہیں لیکن تہران سفارت کاری اور جوہری پروگرام کی ترقی سے لے کر فروخت اور فوجی ساز سامان کی خریداری تک کے طرح طرح کے حربے استعمال کرتا رہتا ہے۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ ایران اپنے نیابتی گروپس اور شراکت داروں کے ذریعے اپنے اہداف تک پہنچنے کی راہ پر گامزن ہے، امریکی انٹیلی جنس نے پیش گوئی کی ہے کہ ایران آنے والے سال میں ایسے خطرات اٹھائے گا جو تناؤ کو بڑھاوا دینے امریکہ اور اس کے اتحادیوں کے مفادات کو خطرہ میں ڈال دیں گے۔

ایران کے جوہری پروگرام کے بارے میں سے متعلق اپنی رپورٹ میں ، امریکی انٹیلی جنس حکام نے اس بات پر زور دیا ہے کہ اس وقت تہران اہم جوہری ہتھیاروں کی سرگرمیوں میں مصروف نہیں ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button