اہم ترین خبریںپاکستان کی اہم خبریں

تحریک لبیک پاکستان کا مستقبل کیا ہوگا؟؟وفاقی کابینہ نے اہم فیصلہ کرلیا

سمری کی منظوری کے بعد تحریک لبیک پاکستان پر پابندی کے ڈیکلیئریشن پر کام شروع کر دیا گیا ہے اور وفاقی حکومت پابندی کا ڈیکلیئریشن سپریم کورٹ میں پیش کرے گی۔

شیعیت نیوز: وزیراعظم عمران خان کے بعد وفاقی کابینہ نے بھی تحریک لبیک پر پابندی کی منظوری دے دی ہے۔ ذرائع کے مطابق تحریک لبیک پر پابندی کیلئے وفاقی کابینہ سے منظوری سرکولیشن سمری کے ذریعے لی گئی ہے اور انسداد دہشتگردی ایکٹ کے تحت تحریک لبیک پر پابندی عائد کرنے کی منظوری دی گئی۔

سمری کی منظوری کے بعد تحریک لبیک پاکستان پر پابندی کے ڈیکلیئریشن پر کام شروع کر دیا گیا ہے اور وفاقی حکومت پابندی کا ڈیکلیئریشن سپریم کورٹ میں پیش کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں: 13روز سے پرامن دھرنا جاری ہے، لاپتہ افراد کی بازیابی پر حکمرانوں کی بے حسی افسوس ناک ہے، علامہ شہنشاہ نقوی

سپریم کورٹ کے فیصلے پر الیکشن کمیشن تحریک لبیک پاکستان کو ڈی نوٹیفائی کرے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت نے تحریک لبیک پر پابندی کی سفارش کی تھی جس کی سمری وزیراعظم کو ارسال کی گئی تھی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button