دنیا

امریکی پولیس ٹیم کی فائرنگ سے 20 سالہ سیاہ فام نوجوان کو ہلاک

شیعیت نیوز: امریکہ میں گرفتاری کے لیے آنے والی پولیس ٹیم نے فائرنگ کرکے 20 سالہ سیاہ فام نوجوان کو ہلاک کردیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق امریکی شہر مینیا پولیس کے مضافات میں پولیس ٹیم 20 سالہ سیاہ فام نوجوان کی گرفتاری کے لئے پہنچی تاہم نوجوان نے گرفتاری دینے کے بجائے کار میں فرار ہونے کی کوشش کی جس پر پولیس اہلکار نے فائرنگ کردی۔

پولیس ٹیم کی فائرنگ سے سیاہ فام نوجوان موقع پرہی ہلاک ہوگیا ، نوجوان کی ہلاکت پر مینیا پولیس میں ایک بار پھر مظاہرے شروع ہوگئے۔ مظاہرین نے تھانے کا گھیراؤ کرکے پولیس کے خلاف شدید نعرے بازی کی اور اہلکار کو سخت سے سخت سزا کا مطالبہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں : ایران کی نطنز جوہری تنصیبات پر اسرائیل کا سائبر حملہ

دوسری جانب سفید فاموں کی برتری کے حامی انتہا پسند گروہوں کی جانب سے مظاہروں کے اعلان کے بعد امریکی سیکورٹی اداروں کو پوری طرح سے چوکس رہنے کا حکم دے دیا گیا ہے۔

امریکی جریدے فوربس کے مطابق انتہا پسند گروہوں نے سفید فاموں کی زندگی اہم ہے کہ سلوگن کے ساتھ مختلف شہروں میں مظاہروں کا اعلان کررکھا ہے ٹرمپ کی ناکامی کے بعد امریکی کانگریس کی عمارت پر حملہ کرنے والے گروپ پراؤڈ بوائز اور نسل پرست تنظیم کوکلاکس کلان نے بھی آج ہونے والے مظاہروں کی بھرپور حمایت کی ہے۔

کوکلاکس کلان نے اپنے حامیوں کو اتوار کے روز ہافنگٹن کے ساحل پر جمع ہونے کی کال دی ہے جبکہ شمالی کیرولائنا کے شہر رالی اور اوہائیو کے شہر کولمبس میں مختلف نسل پرست گروہوں نے مظاہروں کا اعلان کر رکھا ہے۔

مذکورہ ریاستوں میں پولیس کو پوری طرح چوکس رہنے اور انتہا پسند گروہوں کی سرگرمیوں پر نظر رکھنے کا حکم دیا گیا ہے۔

مظاہروں کے پیش نظر مختلف شہروں میں اضافی سیکورٹی اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button