جبری لاپتہ آئی ایس او کے سابق مرکزی نائب صدرعلی کاظمی 2روز بعد بازیاب ہوگئے

10 اپریل, 2021 12:02

شیعیت نیوز: جبری طور پر لاپتہ ہونے والے امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے سابق مرکزی نائب صدر سید علی کاظمی 2 روز بعد بازیاب ہوکر باحفاظت اپنے گھر پہنچ گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق آئی ایس او کے سابق مرکزی نائب صدر علی کاظمی جنہیں دو روز قبل خوشاب کے علاقے جوہرآباد سے ریاستی اداروں میں موجود کالی بھیڑوں نے جبری طورپر لاپتہ کردیا تھا وہ آج واپس اپنے گھر پہنچ گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: لاپتہ شیعہ عزاداروں کےاہل خانہ کے دھرنےکو ایک ہفتہ مکمل،بےحس حکمران اور ادارے ٹس سے مس نہ ہوئے

واضح رہے کہ ایک جانب خانوادہ اسیران ملت جعفریہ جوائنٹ ایکشن کمیٹی فار شیعہ مسنگ پرسنز کے پلیٹ فارم سے جبری لاپتہ شیعہ عزاداروں کی باحفاظت بازیابی کیلئے مزار قائد کراچی کے باہر ایک ہفتے سے احتجاجی دھرنے دیئے بیٹھے ہیں جبکہ ملک بھر میں بھی احتجاجی تحریک جاری ہے ۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی حکومت بھی ماضی کی حکومتوں کی طرح لاپتہ افراد کو بازیاب کرانے میں ناکام ہے، لیاقت بلوچ

دوسری جانب ریاستی اداروں کی خلاف قانون و آئین شیعہ عزاداروں کی جبری گمشدگیوں کا سلسلہ بھی رکنے کا نام نہیں لے رہا ہے، شیعہ جبری گمشدہ عزاداروں کے اہل خانہ جس ذہنی اذیت اور کرب سے گذر رہے ہیں اس کا اندازہ نہ ہی وزیر اعظم عمران خان کو ہورہا ہے نہ ہی آرمی چیف اور نہ ہی ان اغواء کار اداروں کو ۔

12:43 شام اپریل 22, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔