اہم ترین خبریںعراق

عراق کے صوبہ بابل میں امریکہ کے دو فوجی کاروانوں پر حملہ

شیعیت نیوز: جنوبی عراق میں فوجی ساز و سامان کے حامل امریکہ کے دو فوجی کاروانوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

عراقی ذرائع کے مطابق فوجی ساز و سامان کے حامل ایک امریکی فوجی کاروان کو صوبہ بابل کے شہر حلہ میں اور ایک کارواں کو شہر جبلہ میں حملے کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

صابرین نیوز ایجنسی کے مطابق الحلہ میں امریکی فوجی کاروان پر حملے کی ذمہ داری قاصم الجبارین گروہ نے قبول کی ہے۔

حالیہ مہینوں کے دوران عراق میں کئی بار امریکی فوجی کاروانوں پر حملے کئے جاتے رہے ہیں۔

یہ امریکی فوجی قافلے زیادہ تر شام یا کویت کی سرحدوں سے عراق میں داخل ہوتے ہیں۔عراقی عوام اپنے ملک سے امریکی فوجیوں کے باہر نکلنے کا مطالبہ کررہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : عالم اسلام کی سطح پراسلامی ممالک کی یونین کی تشکیل ہوگی، تقریب مذاہب اسلامی

دوسری جانب عراق کی عوامی رضاکار فورس کے سربراہ نے اپنے دورۂ روس میں اس ملک کے اعلی عہدیداروں سے اہم امور پر گفتگو کی ہے۔

روس کی وزارت خارجہ نے ایک بیان جاری کر کے بتایا ہے کہ فالح الفیاض نے ماسکو میں روسی حکام کے ساتھ خطے کے اہم واقعات پر تبادلۂ خیال کیا ہے۔

انھوں نے روس کی قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری نکولائی پیتروشیف سے خطے کی سلامتی اور اسی طرح عراق اور روس کے درمیان دوطرفہ تعاون کے مستبقل کے بارے میں بات کی۔

روسی وزارت خارجہ کے بیان میں کہا گيا ہے کہ پیتروشیف اور الفیاض نے اس ملاقات میں دونوں ملکوں کے مشترکہ مفادات کے تناظر میں روس اور عراق کے تعلقات میں فروغ کے بارے میں تبادلۂ خیال کیا۔

اس بیان کے مطابق اس سے پہلے روس کے نائب وزیر خارجہ میخائیل بوگدانوف اور عراق کی رضاکار فورس حشد الشعبی کے سربراہ فالح الفیاض نے عراق کے حالات اور دہشت گردی سے مقابلے کے بارے میں گفتگو کی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button