اہم ترین خبریںمقبوضہ فلسطین

اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے فلسطینی شہری شہید، بیوی زخمی

شیعیت نیوز: اسرائیلی فوج نے ریاستی دہشت گردی میں ایک فلسطینی شہری اوراس کی بیوی کو گولیاں مار دیں جس کے نتیجے میں فلسطینی شہری شہید اور اس کی اہلیہ زخمی ہوگئیں۔

رپورٹ اسرائیلی فوجیوں نےشمال مغربی بیت المقدس میں نیر نبالا کے مقام پر فلسطینی میاں بیوی کیو گولیاں مار دیں۔

فلسطینی وزارت صحت کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے شدید زخمی ہونے والے دو میاں بیوی کو رام اللہ کے ایک سرکاری اسپتال منتقل کیا گیا۔ تاہم سر میں گولی لگنے کے باعث فلسطینی شہری زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

وزارت صحت کے مطابق شہید فلسطینی کی اہلیہ بھی زخمی ہیں اور ان کی پیٹھ میں گولی لگی ہے تاہم اس کی حالت اب خطرے سے باہر ہے۔

فلسطین کی سرکاری نیوز ایجنسی ’’وفا‘‘ کے مطابق اسرائیلی فوجیوں نے شمال مغربی بیت المقدس میں بیر نبالا کے مقام پر ایک کار پر فائرنگ کی جس میں دو میاں بیو سوار تھے۔

خبر رساں ادارے کے مطابق دونوں‌ کو قریب سے گولیاں ماری گئیں۔ منگل کی صبح اسرائیلی فوج کی دسیوں گاڑیوں نے بیر نبالا اورالجیب کے علاقے پر چھاپے مارے۔

یہ بھی پڑھیں : اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاھو کے کرپشن کیسز کی تحقیقات نئے مرحلے میں داخل

دوسری جانب اسرائیلی فوج نے غرب اردن کے مختلف علاقوں میں کریک ڈائون میں مزید 8 فلسطینیوں‌کو حراست میں لے لیا گیا۔ گرفتار ہونے والوں میں اسلامی تحریک مزاحمت ’’حماس‘‘ کے ایک امیدوار بھی شامل ہے۔

مقامی فلسطینی ذرائع کے مطابق اسرائیلی فوج نے منگل کو گھر گھر تلاشی کی کارروائیوں میں مزید 8 فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا۔ تلاشی کی کارروائیوں کے دوران فلسطینیوں کے گھروں میں لوٹ مار اور توڑپھوڑ بھی کی گئی۔

اسرائیلی فوج نے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ غرب اردن میں تلاشی کے دوران متعدد فلسطینیوں کو گرفتار کیا گیا ہے جنہیں تفتیش کے لیے تفتیشی حکام کے حوالے کردیا گیا ہے۔ ان پر اسرائیل اور یہودی آباد کاروں کے خلاف مزاحمتی کارروائیوں میں ملوث ہونے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

مقامی فلسطینی ذرائع نے بتایا کہ قابض فوج نے تلاشی کے دوران شمال مشرقی رام اللہ کے المغیر گاؤں سے معتز عوض النعسان کو حراست میں لیا۔ادھر جنین میں اسرائیلی فوج نے محمود نبیل قبھا کو گرفتار کیا جب کہ شمالی شہر طولکرم میں تلاشی کے دوران احمد سامر عبید کو گرفتار کیا گیا۔

نابلس شہر میں تلاشی کے دوران قابض فوج نے 18 سالہ نصر الدین حمزہ اشتیہ کو گرفتار کیا۔ اشتیہ کا تعلق مغربی نابلس کے علاقے تل سے ہے۔جنوبی بیت لحم میں اسرائیلی فوج نے حماس کے رہنما حسن الوردیان کو حراست میں لے لیا۔ حسن الوردیان حماس کے پارلیمانی انتخابات کے لیے امیدوار ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button