اہم ترین خبریںعراق

عراق کے صلاح الدین صوبے میں امریکہ کی فوجی چھاؤنی پر پھر میزائل حملہ

شیعیت نیوز: عراق کے سیکورٹی ذرائع نے بتایا ہے کہ صلاح الدین صوبے کے بلد علاقے میں واقع امریکہ کی فوجی چھاؤنی پر دو میزائل فائر کیے گئے ہیں۔

عراقی میڈیا نے سیکورٹی ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ اتوار کو بلد میں امریکہ کے زیر استعمال ائير بیس پر دو میزائیل داغے گئے۔ ابھی اس حملے کے سلسلے میں تفصیلات موصول نہیں ہوئي ہیں اور نہ ہی کسی گروہ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔ بلد ائير بیس، صلاح الدین صوبے کی سب سے بڑی فوجی چھاؤنی ہے جو امریکی فوجیوں کے کنٹرول میں ہے۔

فرانسیسی خبر رساں ایجنسی نے بھی ایک عراقی سیکورٹی ذریعے کے حوالے سے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ بلد ائير بیس پر، جس میں امریکی فوجی موجود ہیں، اتوار کو دو میزائل فائر کیے گئے ہیں۔ رپورٹ میں کہا گيا ہے کہ اس میزائیل حملے سے کسی طرح کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے کیونکہ میزائل امریکہ کی فوجی چھاؤنی کے اندر نہیں بلکہ اس کے قریب آ کر گرے۔

یہ بھی پڑھیں : یمن پر مسلط کردہ جنگ کے بارے میں عالمی برادری کی خاموشی شرم آور ہے، پوپ فرانسس

دوسری جانب عراقی صوبہ صلاح الدین کے شہر تکریت میں مزاحمتی تحریک کی فورسز اورداعشی دہشت گرد عناصر کے کے درمیان جھڑپ ہوئی۔

المعلومہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اس ملک کی مزاحمتی تحریک کی فورسزز نے صوبہ صلاح الدین میں داعشی تکفیری عناصر کی نقل وحرکت کو نظر میں رکھ کرانھیں نشانہ بنایاجس کے بعد ان فورسز اور تکفیریوں کے مابین تصادم شہر تکریت میں ہوا۔

رپورٹ کے مطابق تکریت میں داعش تکفیری دہشت گردوں کے خلاف مزاحمتی تحریک کے آپریشن کا آغاز اس شہر میں تکفیریوں کے ہاتھوں دو نوجوان ماہی گیروں کو پھانسی دینے کے بعد کیا گیا۔

عراقی ذرائع کا کہنا ہے کہ مزاحمتی تحریک اور داعشی دہشت گردوں کے مابین جھڑپیں جاری ہیں،یادرہے کہ قبل ازیں عراقی عوامی تنظیم حشد الشعبی کے انفارمیشن آفس نے اعلان کیا تھا کہ صوبۂ نینواکے جنوب مغرب میں واقع شیخ یونس ، الدباشہ اور کوہ نوکیت کے دیہاتوں کو دہشت گردوں کے وجود سے پاک کرنے کے لئے ایک آپریشن شروع کیا گیا ہے۔

حشد الشعبی کے آفس کی جانب جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ آپریشن ان دیہاتوں میں داعش کے بچے عناصرکی تلاش اوران علاقوں میں سلامتی اور استحکام کو مستحکم کرنے کے لئے کیا جا رہا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button