اہم ترین خبریںپاکستان

انجمن الذوالفقار کے روح رواں ایس ایم نقی کا اہل خانہ و رفقاء کے ہمراہ پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان

اس موقع پر سعید غنی اور شہلارضا نے ایس ایم نقی اور ان کے رفقاء کو پیپلز پارٹی میں شامل ہونے پر خوش آمدید کہا اور انہوں نے کراچی کی عوام کو بھی پی پی پی میں شامل ہونے کی دعوت دی۔

شیعیت نیوز: انجمن الذوالفقار اور مرکزی تنظیم عزاداری کے روح رواں ایس ایم نقی نےاپنے بھائیوں اور دیگر رفقائے کار کے ہمراہ پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت کا باقائدہ اعلان کردیاہے ،پی پی پی میں شمولیت کا اعلان ایس ایم نقی نے اپنی رہائش گاہ پر صوبائی وزیر تعلیم سعید غنی ودیگر رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران کیا۔

تفصیلات کے مطابق ماتمی انجمنوں کی فیڈریشن مرکزی تنظیم عزاداری کے صدر اور انجمن الذولفقار کے صاحب بیاض سید محمد نقی پاکستان پیپلز پارٹی میں شامل ہوگئے ہیں۔ ان بات کا اعلان انہوں نے اپنی رہائش گاہ پر پرہجوم پریس کانفرنس میں کیا۔

یہ بھی پڑھیں:بانی پاکستان کی اولادوں کا اپنے پیاروں کی بازیابی کیلئےقائد اعظم محمد علی جناح ؒ کے مزارکے سامنے دھرنا دوسرے روز بھی جاری

اس موقع پرپیپلز پارٹی کے رہنما اور صوبائی وزیر تعلیم سعید غنی ، شہلا رضا، وقار مہدی ودیگر رہنماؤں سمیت ایس ایم نقی کے تمام بھائی اور رفقاءبھی موجود تھے ۔

ایس ایم نقی نے کہاکہ میں ہمیشہ پی پی پی کو احترام کی نگاہ سے دیکھتا تھا لیکن کچھ وجوہات کی بناء پر اس میں شامل نہیں ہوسکا تھا لیکن اب حالات کاتقاضہ تھا کہ میں پی پی پی میں شامل ہوجاؤں۔

یہ بھی پڑھیں:مومنین کو گھروں سے اٹھانے کا سلسلہ بنو امیہ اور بنو عباس کے دور سے شروع ہوا، علامہ سید جواد الموسوی

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی شہیدوں کی جماعت ہے میں اس پلیٹ فارم سے پریشان حال شہریوں کی خدمت کیلئے اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لاؤں گا۔

اس موقع پر سعید غنی اور شہلارضا نے ایس ایم نقی اور ان کے رفقاء کو پیپلز پارٹی میں شامل ہونے پر خوش آمدید کہا اور انہوں نے کراچی کی عوام کو بھی پی پی پی میں شامل ہونے کی دعوت دی۔

واضح رہے کہ ایس ایم نقی طویل عرصے سے شیعہ قومیات سے وابستہ ہیں، ماضی میں بھی وہ عزاداری کے حوالے سے مختلف فورم پر خدمات انجام دے چکے ہیں جبکہ پی پی پی میں شمولیت سے قبل وہ ایم کیوایم (الطاف گروپ )کے ساتھ بھی گہری ہمدردیاں رکھتے تھےاور نائن زیرو پر منعقدہ ہر اجتماع میں نمایاں نظر آتے تھے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button