دنیا

امریکی پولیس کی ریاستی دہشت گردی، ایک تیرہ سالہ نوجوان کا قتل

شیعیت نیوز: امریکی پولیس نے ریاست ایلینوائے میں ایک تیرہ سالہ نوجوان کو گولی مار کرقتل کردیا۔

ہل ویب سائٹ نے ایک رپورٹ میں اعلان کیا ہے کہ پولیس نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اس نے رات دو بج کر پینتیس منٹ پر دو نوجوانوں کو ایک سڑک سے گذرتے ہوئے دیکھا جس میں ایک مسلح تھا جو پولیس کو دیکھتے ہی بھاگنے لگا اور پولیس نے تصادم کے دوران اسے مار گرایا ۔

رپورٹ کے مطابق پولیس نے براہ راست نوجوان کے سینے پر گولی ماری ہے جبکہ دوسرے کو جس کی عمر اکیس سال ہے گرفتار کر لیا ہے ۔

مقتول نوجوان کی ماں جس کا نام ایڈم ٹولڈو ہے نے میڈیا کو بتایا ہے کہ اس کا بیٹا ایک دن پولیس بننا چاہتا تھا۔ امریکی پولیس نے اس نوجوان کو ایسی حالت میں قتل کیا ہے کہ جب سیاہ فام امریکی شہری جارج فلائڈ قتل کیس میں کورٹ میں پہلی شنوائی شہر مینیا پولیس میں پیر کو انجام پائی ۔

سیاہ فام امریکی شہر جارج فلائڈ کے قتل کے خلاف امریکہ بھر میں احتجاجی مظاہرے شروع ہوگئے تھے۔ پچیس مئی دوہزار بیس کو شہر مینیاپولیس میں ایک سفید فام پولیس افسر نے اپنے گھٹنے سے ایک سیاہ فام امریکی شہری جارج فلائڈ کی گردن دبا کر اسے مار دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں : امریکہ میں کورونا کی ایک اور لہر اور اموات میں اضافہ

دوسری جانب امریکہ کے صدر جو بائیڈن نے مغربی ایشیا سے امریکی فوجیوں اور فوجی ساز و سامان کے ایک حصے کے انخلا کا حکم صادر کر دیا ہے۔

وال اسٹریٹ جرنل کی رپورٹ کے مطابق ایک امریکی عہدیدار نے اس سلسلے میں بتایا ہے کہ یہ قدم خلیج فارس اور مغربی ایشیا میں امریکہ کی فوجی موجودگی کو ایک بار پھر منظم بنانے کے تناظر میں اٹھایا گيا ہے۔ اس رپورٹ کے مطابق تین پیٹریٹ میزائيل سسٹم، جن میں سے ایک سعودی عرب کے شہزادہ سلطان ائير بیس میں نصب ہے، ہٹا لیے جائیں گے۔

بتایا گیا ہے کہ پینٹاگون ان فوجی ساز و سامان اور ٹریننگز کا جائزہ لے رہا ہے جن کی سعودی عرب کو ضرورت ہے۔ اس رپورٹ کے مطابق مغربی ایشیا سے امریکہ کے بہت سے فوجی ساز و سامان باہر نکال لیے گئے ہیں تاکہ دوسرے علاقوں کی ضرورتیں پوری کی جا سکیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button