ایران

یوم الارض سرزمین فلسطین کی حمایت میں آواز بلند کرنے کا دن ہے، مجلس شورائے اسلامی

شیعیت نیوز: فلسطین میں یوم الارض ایک ایسے وقت منایا جارہا ہے جب مظلوم فلسطینی قوم کے حقوق پچھلے ستر برس سے زائد عرصے سے جاری غاصبانہ قبضے، اسرائیل کے مجرمانہ اقدامات اور بین الاقوامی اداروں کی خاموشی کی وجہ سے مسلسل پامال ہورہے ہیں۔

ایران کی پارلیمنٹ مجلس شورائے اسلامی کی قائم کردہ بین الاقوامی کانفرنس برائے حمایت انتفاضہ کے مرکزی سیکریٹریٹ نے پینتالیسویں یوم الارض فلسطین کے موقع پر ایک بیان جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ، فلسطینی قوم ایسے وقت میں یہ دن منارہی ہے جب وہ اپنی آزادی اور آبائی علاقوں کو واپسی کے لیے ہر دور سے زیادہ پرامید اور پرعزم ہے اور اس کے مقابلے میں صیہونی پہلے سے کہیں زیادہ کمزور اور اپنے زوال و نابودی کی جانب قدم بڑھا رہے ہیں۔

اس بیان میں یہ بات زور دے کر کہی گئی ہے کہ آج امریکہ کی بھرپور حمایت اور بعض عرب حکومتوں کی تمام ترغداری کے باوجود صیہونیوں کے سارے حربے ناکام ہوچکے ہیں اور تحریک استقامت اور فلسطینی قوم اپنے جائز حقوق کی جدوجہد میں سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند ڈٹی ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : یمنی فوج کا سعودی عرب کے ملک خالد ائیر بیس پر ڈرون حملہ

یوم الارض دراصل مسئلہ فلسطین کے انسانی پہلوؤں کو اجاگر کرنے کی غرض سے منایا جاتا ہے اور یہ ایک قوم کی سرزمین پر ناجائز قبضے اور اس کے حقوق پر ڈاکہ زنی کی مذمت اور اس کے خلاف آواز بلند کرنے کا دن ہے۔

آج اسلامی دنیا کو سینچری ڈیل کے نام سے ایک بڑی سازش کا بھی سامنا ہے۔ اس حقیقت سے انکار نہیں کیا جاسکتا ہے کہ منظم دہشت گردی اور تشدد کے ذریعے، اسرائیل کی غاصبانہ اور توسیع پسندانہ پالیسیوں کی وجہ سے فلسطینیوں کے حقوق بڑے پیمانے پر ضائع کیے جارہے ہیں۔

اس پس منظر میں یوم الارض فلسطین، صرف غاصبانہ قبضے کی مذمت ہی نہیں بلکہ ، صدی کی ڈیل جیسی سازشوں کے مقابلے میں، جسے امریکہ اسرائیل اور اس کے اتحادی عملی جامہ پہنانے کی کوشش کر رہے ہیں، امت مسلمہ کی بیداری کی علامت ہے۔

اس بات میں کوئی شک نہیں کہ فلسطین کی مظلوم قوم کو اس ظلم سے نجات دلانا، انسانی، مذہبی اور اخلاقی فریضہ ہے اور عالمی برادری کے ایک رکن کی حیثیت سے دنیا کے ہر سماج اور معاشرے کی ذمہ داری ہے کہ وہ اس ظلم کے خلاف اور فلسطینیوں کے حقوق کی حمایت میں اپنی آواز بلند کرے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button