دنیائے خطابت میں منفرد اسلوب کے حامل عظیم مبلغ ذاکرِ اہل بیتؑ سید ریاض حسین شاہ آف رتوال انتقال کرگئے
مرحوم ریاض حسین شاہ رتوال کا انتقال ان کے آبائی علاقےپنڈی بھٹیاں میں ہوا ہے، مرحوم کی نماز جنازہ ادا کردی گئی ہے جس میں سیاسی ،سماجی ومذہبی شخصیات سمیت علاقہ عوام نے بڑی تعداد میں شرکت کی

شیعیت نیوز: مسلمانوں میں ہمیشہ امن کا درس دینے والے دنیائے خطابت میں منفرد اسلوب کے حامل عظیم مبلغ ذاکرِ اہل بیت سید ریاض حسین شاہ صاحب آف رتوال انتقال کرگئے۔ مرحوم ریاض شاہ رتوال کا شمار استادالذاکرین میں ہوتا تھا، ان کے انتقال ہے دنیائے علم وخطابت میں ایک خلاءپیدا ہواہے جس کا پر ہونا مشکل ہے ۔
تفصیلات کے مطابق بزرگ ذاکراہل بیت ؑ سید ریاض حسین شاہ رتووال مختصر علالت کے بعد خالق حقیقی سے جا ملے ، مرحوم نے سینکڑوں ذاکرین عظام کی تربیت کی جو آج منبر حسینی ؑ سے فکر حسینی ؑ کی ترویج واشاعت میں مصروف عمل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: 2اپریل تک ہمارے تمام شیعہ مسنگ پرسنز رہا نہ کئے گئے تو احتجاج کا دائرہ پورے ملک تک بڑھا دیا جائے گا، مرکزی صدر آئی ایس او
مرحوم ریاض حسین شاہ رتوال کا انتقال ان کے آبائی علاقےپنڈی بھٹیاں میں ہوا ہے، مرحوم کی نماز جنازہ ادا کردی گئی ہے جس میں سیاسی ،سماجی ومذہبی شخصیات سمیت علاقہ عوام نے بڑی تعداد میں شرکت کی ، جبکہ انہیں ان کے آبائی قبرستان میں سپرد لحد کردیا گیا۔
مرحوم کے انتقال پر ملک بھر سے جید علمائے کرام، ذاکرین عظام خصوصاً مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے دلی افسوس اور رنج وغم کا اظہار کیا ہے ۔
یہ بھی پڑھیں: منتظرین امام زمانہؑ اس وقت پوری دنیا میں خدا کے دین کی سربلندی کے لئے جدوجہد میں مصروف ہیں، علامہ مقصودڈومکی
انہوں نے کہاکہ مرحوم سید ریاض حسین شاہ رتووال انتہائی شفیق اور ملنسار شخصیت کے حامل تھے، قومی وملی امور میں ہمیشہ ایم ڈبلیوایم کے شانہ بشانہ رہے ، ان کی رحلت ایک ناقابل تلافی نقصان ہے ۔