اہم ترین خبریںپاکستان

2اپریل کو کراچی میں تاریخی دھرنااور شیعہ مسنگ پرسنز کی بازیابی کیلئے ملک گیر احتجاجی تحریک کا آغازہوگا، شیعہ تنظیمات کا اعلان

پریس کانفرنس میں مولانا احمد اقبال رضوی،مولانا ناظر عباس تقوی، مولانا عقیل موسیٰ ،مولانا حیدر عباس عابدی،مولانا صادق جعفری،علامہ مبشر حسن ، مولانا صادق رضا تقوی، موسیٰ کاظم ، علمدار حسین ودیگر موجود تھے ۔

شیعیت نیوز:جوائنٹ ایکشن کمیٹی فار مسنگ پرسنزنے پریس کانفرنس کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ 2 اپریل کو شروع ہونے والا دھرنا لاپتہ عزاداروں کی بازیابی تک جاری رہے گا۔

تفصیلات کے مطابق شیعہ لاپتہ عزاداروں کی بازیابی کیلیئے کام کرنے والی ملت جعفریہ کی نمائندہ تنظیموں کے مشترکہ پلیٹ فارم جوائنٹ ایکشن کمیٹی فار مسنگ پرسنز کی جانب سے خراسان روڈ پر پریس کانفرنس کا انعقاد کیا گیاجس میں 2 اپریل کو لاپتہ عزاداروں کی عدم بازیابی کے خلاف احتجاجی دھرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ دھرنا لاپتہ عزاداروں کی بازیابی تک جاری رہے گا۔

یہ بھی پڑھیں: مآرب میں یمنی فوج اور رضاکار فورس کی پیشقدمی، سعودی اتحاد سے وابستہ فوجیوں کا محاصرہ

پریس کانفرنس میں مجلس وحدت مسلمین، شیعہ علماء کونسل، ھیئت ائمہ مساجد وعلمائے امامیہ، امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن سمیت لاپتہ عزاداروں کے اہل خانہ شامل تھے۔

کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ احمد اقبال رضوی نے کہا کہ ہم تقریبا 2 سال سے مختلف ریاستی اداروں کے رابطے میں ہیں مگر کوئی عمل درآمد نہیں ہوا۔اب ہم2 اپریل سے ملک گیر احتجاج پر جارہے ہیں اور ہمارے ساتھ تمام ملکی سیاسی و مذہبی جماعتیں موجود ہونگی۔احتجاج اس وقت تک جاری رہے گا جب تک مسنگ پرسنز بازیاب نہیں ہوجاتے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کو امریکہ کی بجائے چین، روس، ترکی اور ایران سے اپنے تعلقات کو بہتر بنانے پر توجہ دینی چاہیئے، پیر معصوم شاہ

علامہ ناظر عباس تقوی نے کہا کہ شیعہ جبری گمشدہ افراد اس ملک کے شہری ہیں ۔ ریاست ملک دشمن دہشتگرد عناصر کومعافی دیتی ہے اور انہیں گلے لگاتی ہے لیکن محب وطن شیعہ عزادار لاپتہ ہیں۔شیعہ مسنگ پرسنز کو کیوں ریلیف نہیں دیا جاتا ۔

علامہ حیدر عباس عابدی نے کہا کہ پوری دنیا میں شیعہ مسنگ پرسنز کے حوالے سے ہمارے ملک کی بدنامی ہورہی ہے تاہم ادارے اس بات کو سنجیدہ نہیں لے رہے۔ اگر ان لاپتہ عزاداروں نے کوئی جرم کیا ہے تو انہیں عدالتوں میں پیش کیا جائے اور اگر وہ بے گناہ ہیں تو انہیں بازیاب کیا جائے۔

 

متعلقہ مضامین

Back to top button