اہم ترین خبریںپاکستان

سعودی حکومت کی جانب سے پاکستانیوں پر اس سال بھی عمرہ ادائیگی پر پابندی برقرار

اور تو اور جہاں دنیا کے دیگر ممالک اپنے شہریوں کو بڑے پیمانے پرکورونا ویکسین لگا رہے ہیں وہیں پاکستانی حکومت نے ویکسین لگانے کے خاطر خواہ اقدامات نہیں کیے۔

شیعیت نیوز: سعودی عرب نے پاکستانی شہریوں پر رمضان میں عمرہ ادا کرنے پابندی برقرار رکھی ہے۔کورونا کے پھیلاو ٔکی وجہ سے سعودی عرب نے پاکستان پر سفری پابندیاں عائد کررکھی ہیں۔

پاکستان سے ہرسال لاکھوں شہری عمرہ کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب کا سفر کرتے ہیں۔گزشتہ ایک سال سے کورونا کی تشویش ناک صورت حال کی وجہ سے پاکستان پر سفری پابندیاں عائد کی گئی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں: مملکت خدادادپاکستان میں چینی کمپنی کوشراب کی تیاری کی اجازت قوم میں شدید غم وغصہ

سعودی عرب نے دنیا کے کئی ممالک جہاں کورونا کی صورت حال بہتر ہے ان کے شہریوں کو عمرہ کی ادائیگی کی اجازت دے رکھی ہے۔

بدقستمی سے پاکستانی حکومت کی طرف سے کورونا کے پھیلاو کو روکنے کے لیے کوئی کردار ادا نہیں کیا گیا۔نہ تو ملک میں‌ٹیسٹنگ ہے اور نہ ہی صحت کی بہتر سہولیات۔

یہ بھی پڑھیں: مھدی موعود ؑ کے قیام کے بعد عدل و انصاف کا بول بالا ہوگا اور ظلم و ستم کی جڑیں خشک ہو جائینگی، زہرا نقوی

اور تو اور جہاں دنیا کے دیگر ممالک اپنے شہریوں کو بڑے پیمانے پرکورونا ویکسین لگا رہے ہیں وہیں پاکستانی حکومت نے ویکسین لگانے کے خاطر خواہ اقدامات نہیں کیے۔

ملک میں ویکسین لگانے کی کمپئن سست روی کا شکار ہے۔حکومت اپنی تک کورونا ویکسین کے لیے بیرونی امداد پر انحصار کر رہی ہے۔اگر یہی صورت حال رہی تو اگلے برس بھی پاکستانی شہری عمرہ اور حج کی سعادت سے محروم رہیں گے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button