ایران

ایٹمی معاہدے میں امریکہ کی واپسی کیلئے کسی منصوبے کی ضرورت نہیں ہے، ایران

شیعیت نیوز: اقوام متحدہ میں ایرانی مشن نے کہا ہے کہ ایٹمی معاہدے میں امریکہ کی واپسی کیلئے وعدوں پر عمل درآمد سے متعلق واشنگٹن کے سیاسی فیصلے کے سوا کسی اور منصوبے کی ضرورت نہیں ہے۔

اقوام متحدہ میں ایرانی مشن کے ٹوئٹر اکاونٹ سے جاری ایک پیغام میں کہا گیا ہے کہ ایران اس حوالے سے ایٹمی معاہدے کے دیگر اراکین سے رابطے میں ہے۔

پیغام میں کہا گیا ہے کہ ایٹمی معاہدے میں امریکہ کی واپسی کیلئے کسی بھی تجویز کی ضرورت نہیں ہے اس لئے کہ اس کام کیلئے سلامتی کونسل کی قرارداد نمبر 2231 پر قائم رہنے اور معاہدے کے مطابق اپنے وعدوں پر پورا اترنے کیلئے امریکی سیاسی فیصلے کی ضرورت ہے۔

واضح رہے کہ پولیٹیکو ویب سائٹ نے پیر کے روز ایک رپورٹ میں اس بات کا دعوی کیا تھا کہ امریکی صدر جو بائیڈن، جوہری مذاکرات کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے کیلئے ایران کو ایک تجویز پیش کریں گے۔

اس ویب سائٹ میں دو باخبر افراد کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ بائیڈن انتظامیہ کے حکام ، روان ہفتے ایران سے مذاکرات کے آغاز کیلئے ایک تجویز پیش کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں : عراق: سامراء میں عوامی رضاکار فورس حشدالشعبی کے دو جوان شہید

دوسری جانب ایران کے سیکورٹی اداروں نے جنوب مغربی صوبے خوزستان کے شہر شوش میں دہشت گردی کی کوشش ناکام بنادی۔

خوزستان کی سپاہ ولی عصر کے جاری کردہ بیان کے مطابق اتوار کی صبح سویرے دہشت گرد گروپ حرکت النضال کے مسلح عناصر نے شوش سٹی میں واقع فوجی اور انتظامی مراکز پر فائرنگ اور اندر داخل ہونے کی کوشش کی تاہم حفاظتی دستوں نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے اسے ناکام بنادیا۔

ایرانی سیکورٹی فورس کی جوابی فائرنگ میں دو دہشت گرد زخمی ہوگئے جن میں سے ایک اسپتال جاتے ہوئے راستے میں ہلاک ہوگیا۔

رپورٹ کے مطابق دہشت گردوں کے قبضے سے کئی کلاشنکوف اور دوسرے ہتھیار بھی برآمد ہوئے ہیں۔

حرکت النضال، سعودی عرب کے حمایت یافتہ تکفیری دہشت گرد گروہ الاحوازیہ کی ذیلی شاخ ہے اور اس کے ہاتھ درجنوں بے گناہ ایرانی شہریوں کے خون سے رنگین ہیں۔

اس دہشت گرد گروہ نے بائیس ستمبر دوہزار اٹھارہ کو، ایران کی مسلح افوج کے قومی دن کے موقع پر جاری فوجی پریڈ دیکھنے والوں پر فائرنگ کردی تھی جس میں پچیس شہری شہید اور انہتر زخمی ہوگئے تھے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button