کالعدم سپاہ صحابہ کے دہشت گرد لیاقت بھولی نے شیعہ عزادار تقی شاہ کو کلہاڑی کے وار کرکے سرعام شہید کردیا
اس موقع پر موجود تقی شاہ کے کزن کو کندھے پر کلہاڑی کے وار کیئے گئے جس سے وہ شدید ززخمی ہوکر گر گئے اور قاتل موقع پاتے ہی فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

شیعیت نیوز: جھنگ میں مذہبی شدت پسندی کی انتہا، کالعدم سپاہ صحابہ کے دہشت گرد لیاقت بھولی نے شیعہ نوجوان تقی شاہ قریشی کو توہین صحابہ کے جھوٹے الزام میں کلہاڑی کےوار کرکے سر عام شہید کردیا۔علاقے کے حالات کشیدہ ، قاتل کو کالعدم سپاہ صحابہ کے ممبر پنجاب اسمبلی معاویہ اعظم کی پشت پناہی حاصل ہے۔
تفصیلات کے مطابق کل شورکوٹ ،میرک سیال ضلع جھنگ سے 10 کلومیٹر کے فاصلے پر سپاہ صحابہ کے دہشتگرد لیاقت عرف بھولی نے ایک شیعہ عزادار تقی شاہ قریشی کو توہینِ صحابہ کے جھوٹے الزام پر کلہاڑی کے وار کرکے بھرے بازار میں سر عام شہید کر دیا، جھنگ میں یہ اس نوعیت کادوسرا واقعہ ہے جس کے بعد علاقے میں حالات انتہائی کشیدہ ہوتے جارہےہیں۔
ذرائع کےمطابق میلہ میں سرعام قتل کلہاڑی کے وار سےتقی شاہ کے قتل کی ویڈیوز عدلیہ نیوز نے حاصل کرلی ہے، شہید تقی شاہ اپنے آبائی علاقےسے دو کلومیٹر دور اللہ یار جوتا میں عرس پر اپنے کزن کے ساتھ گیا ہوا تھاجہاں کالعدم سپاہ صحابہ کے دہشت گرد لیاقت عرف بھولی نے تقی شاہ قریشی کو سر عام کلہاڑی کے وار کرکے بےدردی سے شہید کردیا۔
اس موقع پر موجود تقی شاہ کے کزن کو کندھے پر کلہاڑی کے وار کیئے گئے جس سے وہ شدید ززخمی ہوکر گر گئے اور قاتل موقع پاتے ہی فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ قاتل کو کالعدم سپاہ صحابہ کے رکن پنجاب اسمبلی معاویہ اعظم کی مکمل سپورٹ حاصل ہے جو کہ اس کو بچانے کی بھرپور کوشش میں مصروف ہے۔
تھانہ شورکوٹ پولیس ایس ایچ او فیصل رزاق کاہلو چوکی انچارج شورکوٹ وقاص سندھو اور اے ایس آئی منظر عباس اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ گئے۔پولیس نےلاش کو قبضہ میں لے کر قانونی کاروائی شروع کردی ہے۔